ETV Bharat / sukhibhava

Anti-obesity Injection: موٹاپے کو انجیکشن سے دور کیا جائے گا - انجیکشن سے دور ہوگا موٹاپہ

موٹاپے سے پریشان لوگوں کو جلد راحت ملنے کی امید ہے۔ اس کے لیے انجیکشن تیار کیا گیا ہے۔ سائنس کی دنیا میں اس طرح کے علاج کو Semaglutide کہا جاتا ہے Prepare Injections to Reduce Obesity۔

Obesity will be eliminated by injection
Obesity will be eliminated by injection
author img

By

Published : Feb 19, 2022, 10:37 AM IST

نئی دہلی: موٹاپے سے پریشان لوگوں کو بہت جلد راحت مل سکتی ہے۔ جانکاری کے مطابق موٹاپے کو کم کرنے کے لیے ایک انجیکشن تیار کیا گیا۔ اس انجیکشن کو لگانے سے موٹاپا ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ موٹاپے سے پریشان لوگوں کو ہر ہفتے انجیکشن لگانے کی تیاری چل رہی ہے۔

اس انجیکشن کے لگنے سے موٹے لوگوں کی بھوک کم ہوجائے گی، جس سے ان کا وزن کم ہونے لگے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرائل کے دوران ہی اس انجیکشن کا بہتر اثر دیکھنے کو ملا۔

سائنس کی دنیا میں اس طرح کے علاج کو Semaglutide کہا جاتا ہے۔

کیسے کام کرتا ہے یہ؟

Semaglutide میں ایک طرح کی دوا ہوتی ہے جو بھوک کو کم کرنے کا کام کرتی ہے۔ انجکشن کے ذریعے جب یہ دوا لوگوں کو دی جاتی ہے تب یہ اس ہارمون کو منتقل کرتی ہے جو کھانا کھانے کے بعد خارج ہوتا ہے۔ اس ہارمون کو Glucagon-Like Peptide-1 (GLP-1) کہتے ہیں۔

اس انجیکشن کو لگانے کے بعد بھوک کم لگتی ہے جس کی وجہ سے موٹے لوگوں کا وزن کم ہونے لگتا ہے۔ ٹرائل کے وقت یہ سامنے آیا کہ صحت مند غذا اور ورزش کے ساتھ ساتھ اگر یہ انجکشن لگایا جائے تو تقریباً 68 ہفتوں میں اوسطاً 12 فیصد وزن کم ہو جاتا ہے Semaglutide treatment will reduce obesity۔

ہر ہفتے لگے گا انجکشن

Semaglutide انجیکشن کے استعمال کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (National Institute for Health and Care Excellence) نے منظور کیا ہے۔

یہ انجکشن خواہشمند موٹے افراد کو ہر ہفتے دیا جائے گا۔ NICE فی الحال یہ انجیکشن ان لوگوں کو تجویز کرتا ہے جن کا باڈی ماس انڈیکس (BMI) 35 سے اوپر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگ جن کا BMI 30 سے ​​35 کے درمیان ہے وہ بھی طبی مشورے پر یہ انجکشن لے سکتے ہیں جو ذیابیطس میں بھی مبتلا ہیں۔

اس انجیکشن کو لینے والے مریضوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ بغیر ڈاکٹر کی اجازت کے انجیکشن لینا بند نہ کریں۔ حالانکہ نتیجہ دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں کی صلاح پر بند کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 1.24 کروڑ لوگ موٹاپے سے پریشان ہیں۔ ان میں سے 13 لاکھ سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جو کسی اور بیماری میں بھی مبتلا ہیں۔ ہندوستان میں بھی موٹاپا ایک بیماری کے طور پر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ انجکشن ایک بڑی کامیابی ثابت ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.