ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases In Up: لکھیم پور کستوربا اسکول کی 38 طالبات کووڈ پازیٹو - Corona cases increase in India

یوپی کے لکھیم پور کھیری ضلع کے میتولی بلاک میں واقع کستوربا اسکول کی 38 طالبات میں کووڈ-19 انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

لکھیم پور کستوربا اسکول کی 38 طالبات کووڈ پازیٹو

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 8:41 PM IST

لکھیم پور کھیری: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کے میتولی بلاک میں واقع کستوربا اسکول کی 38 طالبات میں کووڈ-19 انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ایک ضلع صحت کے افسر نے کی ہے، لکھیم پور کھیری کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) سنتوش گپتا نے کہا کہ اتوار کو عملے کا ایک رکن بھی کووڈ پازیٹیو پایا گیا۔ اس سال ریاست کے کسی ایک ضلع میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

معاملے کے سامنے آنے کے بعد سنتوش گپتا نے بتایا کہ انہوں نے کستوربا اسکول میں ایک طبی ٹیم بھیجی جس کے ذریعے اسکول کے تمام بچوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجی گئی تھی جن میں سے 38 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سی ایم او نے کہا کہ تمام طالبات اور عملے کو کیمپس میں سات دن کے قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ادویات کی کٹ فراہم کی گئی ہے۔ دو طالبات کے علاوہ سب کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ پازیٹو پائے جانے والوں کو اسکول کے احاطے میں کورنٹائن کیا گیا گیا ہے۔

وہیں موتی پور میں ایک مدر اینڈ چائلڈ ونگ سے کیمپس میں طلباء اور عملے کے لئے 20 بستر تیار رکھنے کو کہا گیا ہے تاکہ کسی بھی پریشانیوں سے نپٹا جاسکے۔ گپتا نے کہا کہ میں نے متاثرہ طالبات سے بات کی ہے اور انہیں ہر طرح کی مدد کا یقین دہائی کرائی گئی ہے۔ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کستوربا اسکول میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ایمبولینس بھی تعینات کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 23 مارچ سے ضلع میں فعال کوویڈ کیسز کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ لکھیم پور کھیری کے ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں میڈیکل کٹس فراہم کرنا، سینیٹائزیشن وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ Covid-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.