کولکاتا میٹرو میں سفر کرنے والے مسافرین کے مطابق ' یہاں حادثات معمول کی بات بن گئی ہے کبھی میٹرو کے ریک میں خرابی کے سبب مسافروں کو حادثے کا شکار ہونا پڑ رہا ہے تو کبھی میٹرو کی سرنگ کی کھدائی کے دوران حادثات رونما ہو رہے ہیں۔'
اس حادثہ کے سبب میٹرو ریلوے خدمات متاثر رہی۔ جس کے بعد مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
کولکاتا میٹرو سینٹرل اسٹیشن میں دفتری اوقات کے دوران ایک لڑکی نے میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد زجمی لڑکی کو کولکاتا میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ جس کی وجہ سے اسے طویل وقفے تک آرام کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں : بجلی کے جھٹکے سے ایک شخص ہلاک
موقع واردات پر موجود مسافروں کے مطابق دم دم سے کوی سبھاش جانے والی ٹرین کے سامنے 25 سالہ لڑکی نے اچانک چھلانگ لگا دیا۔
اس موقع پر ٹرین ڈرائیور کے بروقت بریک لگانے کی وجہ سے اور پھر ٹریک کی بجلی منقطع کرنے کے بعد زخمی لڑکی کو نکالا گیا۔
اس دوران سینٹرل میٹرو اسٹیشن میں شام تک خدمات متاثر رہے، اس کے آدھے گھنٹے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت پھر بحال کر دی گئی