کولکاتا: ارپیتا مکھرجی مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی علاقے ناک تلہ کی رہنے والی ہیں۔ ان کا اصل مکان بردوان ضلع کے درگاپور میں واقع ہے. ارپیتا مکھرجی نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی. وہ 2009 میں اڑیہ اور تامل فلم میں کام کر چکی ہیں۔ کولکاتا کی مشہور سماجی، سیاسی اور فلمی دنیا کی شخصیات سے ان کے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ Parthiv Chatterjee with Arpita Mukherjee
یہ بھی پڑھیں:
- Minister Parthiv Chatterjee Arrested: مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی گرفتار
- Opposition Allegation on West Bengal Ministers: مغربی بنگال کابینہ میں نصف سے زیادہ وزراء بدعنوان، اپوزیشن
گذشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے 13 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ارپیتا مکھرجی کے فلیٹ سے کروڑوں روپے کی برآمدگی کے بعد سابق وزیر تعلیم اور موجودہ وزیر صنعت پارتھو چٹرجی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔