ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ہائر سیکنڈری کے امتحانات ملتوی

ہائر سیکنڈری امتحانات کے محض تین پرچے باقی ہیں اس کے باوجود کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنا پڑا۔

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 5:37 PM IST

مغربی بنگال میں ہائر سیکنڈری کے امتحانات ملتوی

مغربی بنگال محکہ تعلیم نے بتایا کہ 15اپریل تک امتحانات ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہائر سیکنڈری اسکول کے داخلی امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

ہائر سیکنڈری امتحانات کا آغاز 12مارچ سے ہوا تھا اور 27 مارچ تک اختتام مزیر ہونا تھا۔

اس دوران 23,25,27 مارچ کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ ابھی فزکس، جغرافیہ، سنسکرت، فارسی، عربی، جرنلزم کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس مغربی بنگال میں 17مارچ کو سامنے آیا۔ یہ طالب علم برطانیہ سے ہی بخار لے کر آیا تھا۔ گزشتہ 19 مارچ کو انگلینڈ سے ہی آنے والا ایک اور شخص کورونا وائرس کا پوزیٹیو پایا گیا۔

مغربی بنگال میں اس طرح اب تک کورونا وائرس کا یہ تیسرا کیس ہے۔ تینوں میں سے دو انگلینڈ سے جبکہ ایک کیس اسکاٹ لینڈ سے مغربی بنگال منتقل ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا دوسرا کیس بھی برطانیہ سے ہی آیا ہے۔ اب تک کمیونیٹی ٹرانسمیشن نہیں ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے بیرون ممالک سے واپس آنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود 14دنوں کیلئے کورنٹائن میں چلے جائیں۔

قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے اب تک 258 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے۔ دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.