ETV Bharat / state

MLA Visit to Basu Hospital: چیف ہیلتھ سیکرٹری اور راج چکرورتی کا بی این باسو ہسپتال کا ہنگامی دورہ - ریاستی چیف ہیلتھ سیکرٹری نارائن سروپ نگیم

مغربی بنگال چیف ہیلتھ سیکرٹری اور بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی راج چکرورتی نے بی این بوس ہسپتال کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ WB Chief Health Secretry and MLA Chakraborty Visit to Basu Hospital in North 24 pgs

wb chief health secretry and mla chakraborty surprice visit to basu hospital in north 24 pgs
مغربی بنگال چیف ہیلتھ سیکرٹری اور راج چکرورتی کا بی این باسو ہسپتال کا ہنگامی دورہ
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 9:15 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع بی این باسو ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور سہولیات کے فقدان کو لے کر اکثر و بیشتر شکایت سننے کو ملتی تھیں۔ بیرکپور اور اس کے اطراف کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع کے رہنے والے مریض علاج کرانے کے لیے بی این باسو ہسپتال میں آتے تھے لیکن ہسپتال انتظامیہ پر مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔

ریاستی چیف ہیلتھ سیکرٹری نارائن سروپ نگیم نے کہا کہ بی این باسو ہسپتال کے دورے کے دوران اعلیٰ عہدیداروں سے موجودہ صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو اپ گریڈ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں کے لیے منتقل نہ کرنا پڑے۔ جو مریض آئیں، ان کا یہیں پر علاج کیا جا سکے۔

دوسری طرف راج چکرورتی نے کہا کہ بی این باسو ہسپتال بیرکپور سب ڈویژن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ یہاں روزانہ سینکڑوں لوگوں علاج کے لیے آتے ہیں۔ سہولیات کے فقدان کے سبب انہیں دوسرے ہسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے، لیکن اب یہاں ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر بھانگوڑ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سپرنٹنڈنٹ کو یہاں لایا جا رہا ہے۔ سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ دس سے پندرہ دنوں کے اندر اندر تمام منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Duare Sarkar Boycott: ضلع بانکوڑہ میں دوارے سرکار کیمپ کا بائیکاٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.