کولکاتا: مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے کیتو گرام میں رانو خاتون کی شیر محمد نام کے ایک نوجوان سے محبت میں شادی ہوئی تھی۔ شادی کے شروعاتی وقت میں دونوں خوشی خوشی زندگی گزر بسر کر رہے تھے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ رشتے میں تلخی آنے لگی۔ Husband Cuts Wife's Wrist in West Bengal
رانو خاتون تعلیم یافتہ ہیں۔ اسی کی بدولت وہ درگاپور میں واقع نجی ہسپتال میں نرس کی ملازمت سے وابستہ تھیں، اسی کے ساتھ وہ سرکاری ملازمت کے لیے کوشاں تھیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سرکاری نوکری کے لیے امتحان دیا تھا جس میں انہیں کامیابی ملی۔ تمام کارروائی مکمل ہونے پر رانو کو ڈیوٹی جوائن کرنا تھا، لیکن گزشتہ شب شیر احمد (عرف شریف) اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کر کے گھر آیا اور دو دوستوں کی مدد سے اپنی بیوی کی کلائی کاٹ دی۔
مزید پڑھیں:
- Beating Daughter-in-law: اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں بیٹی کی پیدائش پر بہو کی پٹائی
- Occupy Old Woman's House: ‘‘مجھے میرا گھر واپس دلاؤ‘‘ معمرخاتون کی ضلع انتظامیہ سے اپیل
رانو خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس اطلاع پا کر جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی۔ اس معاملے میں ملوث شیر احمد اور اس کے دونوں ساتھی فرار ہیں، جن کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔ رانو خاتون کے بھائی عزیز شیخ نے کہا کہ کہنے کو تو دونوں کی محبت کی شادی تھی لیکن اس کے لیے ہمیں تین لاکھ روپے نقد، آٹھ سونے کے زیورات اور ایک اسکوٹی دیے تھے۔ شادی کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔