ETV Bharat / state

Student Suicide in East Burdwan: ہائر سیکنڈری امتحانات میں ناکام طالبہ نے خودکشی کی

مشرقی بردوان ضلع کے گورسکارا علاقے میں ہائر سیکنڈری امتحانات میں ناکام طالبہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ Student Suicide In East Burdwan

Student Suicide In East Burdwan
ہائر سیکنڈری امتحانات میں ناکام طالبہ رضیہ نے خودکشی کی
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 4:19 PM IST

مغربی بنگال میں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج آنے کے بعد جہاں کامیاب طلباء نے کالجوں میں داخلے کی کوشش تیز کر دی ہے وہیں دوسری طرف امتحان میں کامیاب نہیں ہونے والے طلبا نے احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسی درمیان بردوان میں ایک طالبہ نے امتحان میں ناکامی پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ Higher Secondry Unsuccessfull Student Suicide

تفصیلات کے مطابق مشرقی بردوان ضلع کے گورسکارا علاقے میں ہائر سیکنڈری امتحانات میں ناکام طالبہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ رضیہ خاتون گورسکارا بالیکا ودیالیہ کی طالبہ تھی۔ ہائر سیکنڈری امتحانات میں انگلش سمیت دو سبجیکٹ میں کامیابی نہیں ملی، جس وجہ سے ڈپریشن میں آ کر اس نے خود کشمی کر لی۔Student Suicide In East Burdwan

دوسری لڑکیوں کی طرح رضیہ خاتون بھی اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج و دھرنے میں شامل ہوئی تھی لیکن تحریک سے انہیں کوئی مدد نہیں ملی اور رزلٹ نہیں بدلا۔ اس سے دل برداشتہ ہو کر رضیہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ رضیہ کے والد مجیب الرحمن شیخ اور والدہ شبنم شیخ نے کہا کہ رزلٹ خراب ہونے کے بعد وہ مایوس ہو گئی تھی۔ اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن وہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں تھی۔ Student Suicide In East Burdwan

انہوں نے کہا کہ رضیہ سے کہا گیا تھا کہ اچھی طرح سے تیاری کرکے اگلی مرتبہ امتحان میں حصہ لو، کامیابی ضرور ملےگی لیکن اس نے ایک ایسا قدم اٹھایا، جس کی امید نہیں تھی۔ Student Suicide In East Burdwan

یہ بھی پڑھیں: Student Commits Suicide in Kota: کوٹا میں طالب علم نے کی خودکشی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.