ندیا :مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں جمعہ کی صبح نکاشی پاڑہ تھانہ علاقے میں کو دو گاڑیوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔Five Members Of A Family Killed In A Road Accident In Nadia In West Bengal
پولیس نے آج یہاں بتایا کہ نقاشی پارہ میں قومی شاہراہ 34 پر صبح تقریباً 8.30 بجے ایک مسافر گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام افراد گاڑی میں سوار غالباً رائے گنج سے کولکاتا جا رہے تھے۔تمام افراد کولکاتا میں ایک مذہبی رہنما سے ملاقات کرنے کے ارادے سے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈبل لین کی مرمت کی وجہ سے مخالف سمت سے آرہا تھا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:Siwan Boy in UK PM Core Committee برطانوی وزیراعظم کی کور کمیٹی میں سیوان کے پرجوال بھی شامل
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو نابالغ بچے، ایک خاتون اور دو بالغ شامل ہیں۔ مرنے والوں کی بدوت رائے(38)،والدہ پارول رائے(68)،اسیشمان رائے(5)،ایکنیا رائے(10) اور مامو مکل سرکار(56) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ پولیس نے گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔Five Members Of A Family Killed In A Road Accident In Nadia In West Bengal