کولکاتا: مغربی بنگال کے خلیج بنگال سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ اور اس کے اطراف کے اضلاع میں طوفان آسمانی طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ آسمانی طوفان کی پیشن گوئی کے بعد جنوبی 24 پرگنہ کے ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ Alert issued in southern 24 Parganas after storm forecast۔
علی پور محکمۂ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہواؤں کا گہرا اثر دیکھنے کو ملا ہے جس کی وجہ طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ خلیج بنگال سے اٹھنے والا طوفان بنگال کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کا سب سے زیادہ اثر ساحلی ضلع جنوبی 24 پرگنہ پر پڑسکتا ہے اور ممکن ہے کہ اس طوفان کا مرکز بھی خلیج بنگال اور جنوبی 24 پرگنہ ہو۔
مزید پڑھیں:
- history of cyclone in west bengal: مغربی بنگال میں طوفان کی تاریخوں پر ایک نظر
- Violent Protest in Dinajpur: قبرستان کی زمین فروخت کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرہ
دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ ضلع پولیس اور کوسٹل پولیس کے اہلکاروں نے مائک کے ذریعہ مقامی باشندوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تیاری شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ساحلی علاقوں کے کمزور باندھوں کی مرمت کا شروع کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں چند مقامات پر مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔