ETV Bharat / state

OP Rajbhar on Rajbhar Samaj یوگی نے راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دلانے کا تیقن دیا، اوپی راج بھر - ایس بی ایس پی کے صدر اوم پرکاش راج بھر

راج بھر نے یوگی سے ملاقات کے ایک دن بعد آج بدھ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعلی کے سامنے انہوں نے راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر انہوں نے رضا مندی کا اظہار کرتےہوئے ریاستی حکومت نے اس ضمن میں تجویز مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے۔OP Rajbhar ON Rajbhar Samaj

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 4:51 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے الگ ہوئے ایس بی ایس پی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راج بھر سماج کو شیڈول ٹرائب(ایس ٹی) کا درجہ دلانے کے ان کے مطالبے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پورا کرانے کا تیقن دلایا ہے۔OP Rajbhar ON Rajbhar Samaj

راج بھر نے یوگی سے ملاقات کے ایک دن بعد آج بدھ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعلی کے سامنے انہوں نے راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر انہوں نے رضا مندی کا اظہار کرتےہوئے ریاستی حکومت نے اس ضمن میں تجویز مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے۔

راج بھر نے کہا، 'میں کل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاتھا۔ انہوں نے تفصیل سے مجھ سے بات کی۔ میں نے بھر اور راج بھر ذات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان ذاتیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ میری بات پر وزیر اعلی یوگی متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی نے ان ذاتیوں کے بارے میں مرکزی حکومت کو تجویز بھیج دی ہے۔ انہوں نے تیقن دلایاکہ راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہےکہ موجود نظام میں راج بھر سماج دیگر پسماندہ طبقات میں شامل ہے۔ راج بھر نے کہا’ ہم سماج کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ بھر اور راج بھر ذات کی بہبود کے بارے میں ایس پی نے صرف خواب دکھایا تھا۔ اکھلیش جب اقتدار میں تھے تو مرکزی حکومت کو سفارش کیوں نہیں بھیجی۔انہوں نے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور یوگی او بی سی کے مفاد کے لئے کام کررہے ہیں۔ راج بھر نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی نے راج بھر سماج کے مسائل کو لے کر محکمہ سماجی بہبود کو ضروری ہدایات دیں۔

راج بھر نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے یوگی سے مافیا عناصر کے ذریعہ کئے گئے غیر قانونی قبضے ہٹانے کےعمل میں غریبوں کے مکان نہ گرانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا’میں نے وزیر اعلی یوگی سے گزارش کی ہے کہ مافیا کی آر میں غریبوں کا مکان نہ زمیں دوز کیا جائے۔ راج بھر نے بتایا کہ وہ 26ستمبر سے ریاست میں ’ساودھان یاترا‘نکالیں گے۔ ساودھان یاترا میں وہ خود اضلاع میں جاکر عوام کو محتاط کرتے ہوئے آگاہ کریں گے پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست کی اور عوام ایسی حکومتوں میں رہی سیاسی پارٹیوں سے محتاط رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایس بی ایس پی نے گذشتہ مارچ میں ہوئے اسمبلی انتخابات ایس پی کی قیادت والے اتحاد کے کے ساتھ مل کر لڑا تھا۔ الیکشن میں اتحاد کی ہار کے بعد دوبارہ یوگی حکومت کے اقتدار میں واپس لوٹنے پر ایس بی ایس پی اس اتحاد سے علیحدہ ہوگئی۔ راج بھر نے لکھنؤ کے 'لال باغ چوراہئے کا نام’سہیل دیو چوراہا رکھنے پر وزیر اعلی یوگی کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے دو دن پہلے ہی لکھنؤ کےبرلنگٹن اور لال باغ چوراہا سمیت کچھ دیگر مقامات کا نام تبدیل کیا ہے۔

اس دوران راج بھر نے ایس بی ایس پی کے فرار چل رہے ایم ایل اے عباس انصاری سے بھی قانون کا احترام کرتے ہوئے پولیس کے سامنے خودسپردگی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یوگی سے ملاقات کے دوران عباس انصاری کے مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

راج بھر نے کہا، 'عباس انصاری میری آواز جہاں کہیں بھی سن رہے ہوں تو خودسپردگی کردیں۔ میری اس معاملے میں وزیر اعلی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ جیل میں بند شہ زور لیڈر سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری نے گذشتہ مارچ میں ہوئے اسمبلی الیکشن ایس بی ایس پی کے نشان پر الیکشن لڑا تھا۔ عباس انصاری فرضی اسلحہ لائسنس معاملے میں فرار چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Yogi inaugurates Anganwadi Centers یوگی نے 199 آنگن واڑی مراکز کا سنگ بنیاد اور 501 کا افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.