میرٹھ، یوپی: اترپردیش کے شہر میرٹھ میں عالمی خون عطیات کے موقع پر سماجی تنظیم مومن انصار سبھا کے زیر اہتمام کرشنا بلڈ بینک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سبھی مذہب وملت کے نوجوانوں نے خون عطیہ کرکے ملک میں ہونے والی خون کی کمی کو پورا کرنے کی مہم میں اپنا تعاون پیش کیا۔ تنظیم کی جانب سے تیسری مرتبہ لگائے گئے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون عطیہ کر رہے ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ عطیہ کیے گئے خون سے کسی بھی ضرورت مند شخص کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اس لیے سبھی نوجوانوں کو اس مہم میں حصہ لینے کی ضرورت ہے. جس سے انسانی زندگی کو بچایا جا سکے۔ Blood Donation Camp in Meerut
خون کے عطیات کا عالمی دن ہر سال 14 جون کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ انسانی زندگی کو بچانے کیلئے خون ضرورت کو پورا کیا جا سکے. اس طرح کے فلاحی کاموں میں سبھی مذہب وملت کے افراد کو آگے آنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں خون کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ World Blood Donation Day Blood Donation Camp in Meerut
یہ بھی پڑھیں: