ETV Bharat / state

Rampur Lok Sabha Bypoll: ’عوام کے تعاون سے ہم کامیاب ہوں گے‘ رامپور میں انتخابی جلسہ سے اعظم خان کا خطاب - اعظم خان نے نوید میاں کو تنقید کا نشانہ بنایا

رامپور کے پان دریبہ پر تشہیری مہم کے آخری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خاں نے لوگوں کو درپیش مسائل کا ذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی من مانی کے سبب بلا وجہ بجلی کی چیکنگ کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ گلی محلوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ Azam Khan criticized Naveed Miyan

اعظم خان
اعظم خان
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 8:01 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے آخری دن سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں اعظم خاں نے ضلع کے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا، رامپور میں عوام کو درپیش مسائل کا ذکرہ کرتے ہوئے اعظم خاں نے کہا کہ میں واپس آ چکا ہوں، اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائگر از بیک۔

اعظم خان

Azam Khan criticized Naveed Miyan

رامپور میں ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے آخری دن آج دونوں ہی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کو جیت دلانے کے لئے بھر پور محنت کی، جہاں ایک طرف بی جے پی امیدوار کی حمایت میں متعدد وزرا سمیت ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رامپور پہنچ کر انتخابی ریلیاں کیں، تو وہیں سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ کی حمایت میں پارٹی کے سینئر رہنماء اعظم خاں نے ضلع کے مختلف مقامات پر پہنچ کر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔

رامپور کے پان دریبہ پر تشہیری مہم کے آخری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خاں نے لوگوں کو درپیش مسائل کا ذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی منمانی کے سبب بلا وجہ بجلی کی چیکنگ کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ گلی محلوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے، اعظم خان نے کہا کہ کیا کبھی ہماری حکومت میں ایسا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ 'گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے اب میں آ چکا ہوں، ٹائگر از بیک۔'

اعظم خاں نے مزید کہا کہ اعظم گڑھ کی نشست پر لوگوں کے تعاون سے ہم کثیر ووٹوں سے جیت حاصل کرینگے، اس دوران اعظم خاں نے اپنے سیاسی حریف نواب خاندان کے نوید میاں پر بھی سخت تنقید کی، اعظم خان نے نوید میاں کو ڈنک مارنے والے بچھو سے تشبیہ دی۔

مزید پڑھیں:Rampur Lok Sabha Bypoll: کیا رامپور کی عوام اس مرتبہ نوٹا کا بٹن دبائے گی؟

واضح رہے کہ سابق وزیر اور کانگریس رہنماء نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں اعظم خاں کی مخالفت میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اعظم خاں بھی اپنے انتخابی جلسوں میں نوید میاں پر سخت تنقید کرہےہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.