ETV Bharat / state

UP Local Bodies Elections یوپی کے خواجہ سرا کا بلدیاتی انتخابات میں ریزرویشن کا مطالبہ - ریزرویشن کے مطالبات کو لے کر خواجہ سراؤں کا احتجاج

اتر پردیش میں بلدیاتی انتخاب کی گہما گہمی سے قبل ریزرویشن کا معاملہ سرخیوں میں ہے ،سب سے پہلے تو او بی سی ریزرویشن کا معاملہ سرخیوں میں آیا، حکومت اس معاملے کو لے کر ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ اس کے بعد اب یہ معاملہ عدالت عظمی میں زیر غور ہے ۔اس کے علاوہ خواجہ سراؤں کی جانب سے ریزرویشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔۔Transgender protest in Lucknow over reservation demands ۔

خواجہ سرا
خواجہ سرا
author img

By

Published : Jan 2, 2023, 7:55 PM IST

ریزرویشن

لکھنؤ: ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے او بی سی ریزرویشن کے لیے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا لیکن ہائی کورٹ سے مایوسی ملنے کے بعد اب سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ اس دوران خواجہ سرا برادری کے لیے ریزرویشن کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی تھی، تاہم خواجہ سرا اب خود سڑکوں پر آگئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں اپنے سماج کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، دلچسپ یہ ہے کہ خواجہ سرا کو نہ سیاست میں حصہ داری ہے اور نہ ہی سرکاری ملازمت میں نمائندگی حاصل ہے ایسے میں اپنے حقوق کی آواز بلند کرنا اور سیاست میں نمائندگی کے حوالے سے بات چیت کرنا خوش آئندہ مانا جا رہا ہے۔Transgender protest in Lucknow over reservation demands

لکھنؤ کے 1090 چوراہے پر خواجہ سرا ویلفیئر بورڈ کی صدر سونم اور ان کے ہمراہ پرینکا رگھونشی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ سونم نے کہا ہے کہ اگر حکومت خواجہ سرا اور او بی سی ریزرویشن کو یقینی بناتی ہے تو ہم اپنا استعفی نامہ حکومت کو سپرد کر دیں گے اور اور پارٹی میں کام کریں گے۔

دوسرے خواجہ سرا پرینکا رگھوونشی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے خواجہ سرا ویلفیئر بورڈ کا قیام کیا ہے کہ اس کی بھی ناگفتہ بہ حالات ہیں اس میں کام کرنے والے افراد کو ماہانہ تنخواہ نہیں مل رہی ہے، خواجہ سرا کی ترقی کے حوالے سے کسی بھی قانون پر پیش رفت نہیں ہو رہی ہے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جب بات آتی ہے خواجہ سرا کی سیاست میں نمائندگی کے سلسلے میں سرکاری ملازمت کے سلسلے میں ریزرویشن کے سلسلے میں تو اس پر افسران حلیہ حوالہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں درجنوں ایسے خواجہ سرا ہیں جو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ خواجہ سرا کی کم آبادی ہونے کے باوجود بھی ان کو ریزرویشن نہیں دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا کو سماج میں متعدد تبصروں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جس کے لئے نالسا ججمنٹ میں ذکر ہے کہ اگر ان کو کنّر یا دیگر الفاظ کا استعمال کرتے ہیں تو اس پر کارروائی بھی کی جائے گی لیکن بیداری نہ ہونے کی وجہ سے ان کو سماج سے طرح طرح کی تبصرے سننے کو ملتے ہیں ہیں انہوں نے کہا کہ خواجہ سراج اب بیدار ہونے لگا ہے اور اپنے حقوق کی آواز بھی بلند کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:UP OBC Reservation Row ہم ریزرویشن کے حق میں ہیں، بی جے پی رہنما بھوپیندر چودھری کا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.