ETV Bharat / state

سہارنپور: دو بھائیوں کا گولی مار کر قتل - سہارنپور قتل معاملہ

سہارنپور کے مین پورہ گاؤں میں دو بھائیوں کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی سہارنپور آکاش تومر نے بتایا کہ معاملے کی تحقیق کے لیے ڈاگ اسکوائڈ، فیلڈ یونٹ اور سرویلنس ٹیم تشکیل کردی گئی ہے، جائے وقوع پر ملے ثبوتوں کی بنیاد پر جانچ کی جارہی ہے۔ جلد ہی اس واردات کا انکشاف کر دیا جائے گا۔

دو بھائیوں کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 8:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گنگوہ علاقے کے مین پورہ گاؤں میں دو سگے بھائیوں کا گولی مار کر قتل کردیا گیا، اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مین پورہ گاؤں کے رہنے والے للو اور منو بھگت دونوں بھائی پنڈت تھے، روزانہ کی طرح دونوں بھائی صبح پانچ بجے بھوگی ماجرا گاؤں میں اپنے کھیت میں پوجا کرنے کے لیے گئے تھے۔ جب کئی گھنٹوں کے بعد بھی دونوں گھر واپس نہیں آئے تب ان کا تیسرا بھائی اپنے بھائیوں کو تلاش کرنے کے لیے کھیت پر گیا۔ جہاں دونوں بھائیوں کی گولی لگی لاشوں کو دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے فوری طور پر اہل خانہ اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

دو بھائیوں کا گولی مار کر قتل

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی، ساتھ ہی ایس ایس پی نے جائے وقوع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: گیا: چار افراد کے قتل کے بعد گاؤں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور

ایس ایس پی سہارنپور آکاش تومر نے بتایا کہ ان کے ذریعہ ڈاگ اسکوائڈ، فیلڈ یونٹ اور سرویلنس ٹیم تشکیل کردی گئی ہے، جائے وقوع پر ملے ثبوتوں کی بنیاد پر جانچ کی جارہی ہے۔ جلد ہی اس واردات کا انکشاف کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.