ETV Bharat / state

IT Raid Against Azam Khan اعظم خان کے گھروں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری سیاسی انتقام

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر شاہد منظور نے کہاکہ اعظم خان اور ان کے قریبیوں کے گھروں پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھاپہ ماری کی کارروائی کو سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔قانون پر پورا بھروسہ ہے۔

اعظم خان کے گھروں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری سیاسی انتقام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 4:23 PM IST

اعظم خان کے گھروں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری سیاسی انتقام

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر و سماجوادی پارٹی کے سینیٹر لیڈر محمد آعظم خان اور ضلع میرٹھ کے بھوانی نگر میں ان کے قریبی کہے جانے والے نگر نگم میں جل نگم کے سابق انجینئر ذکی الرحمن کے گھر پر بھی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی۔چھاپہ ماری کارروائی گھنٹوں تک جاری رہی ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے میرٹھ کے نوچندی تھانہ علاقے کے بھوانی نگر میں جل نگم کے سابق انجینئر ذکی الرحمن کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم ریٹائرڈ انجینئر کے گھر پہنچی۔ وہاں سے تمام دستاویزات جمع کیے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ذکی الرحمان کے پاس کافی زرعی زمین ہے۔ میرٹھ میں بالے میاں ٹرسٹ کے سامنے ایک بڑی حویلی ہے۔ اس کے علاوہ میرٹھ کے لال کرتی مارکیٹ میں بھی اس کی اپنی بہت سی دکانیں ہیں۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس ٹیم نے ریٹائرڈ انجینئر کے تمام کاروبار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی ہیں۔ جس کی بنیاد پر یہاں چھاپہ مارا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تھانہ نوچنڈی کے پاس ابھی تک اس چھاپے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سابق انجینئر کا اعظم خان سے کوئی تعلق ہے یا نہیں اس بات کی ابھی تک ٹیم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے یہاں خفیہ طور پر چھاپہ ماری ہے۔ وہیں دوسری جانب صوبہ اتر پردیش میں ایک مرتبہ پھر سے یوگی سرکار اعظم خان پر شکنجہ کستی دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Waqf Board بھوپال میں وقف بورڈ کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ

شاہد منظور نے انکم ٹیکس کی جانب کی جا رہی چھاپہ ماری کی کارروائی پر سخت اعتراض کیا۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس اگر ایمانداری سے یہ کارروائی کر رہا ہے تو کوئی اعتراض نہیں لیکن الیکشن سے قبل اعظم خان اور اس کے قریبیوں کے گھروں پر کی جارہی کارروائی محض سیاست کا حصہ ہے اس کی مخالفت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.