ETV Bharat / state

Maulana Tahir Qasmi Passes away مظفرنگر جمعیت جنرل سکریٹری مولانا طاہر قاسمی کا انتقال

جمعیت علماء شہر مظفر نگر کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر قاسمی کا ہوا انتقال ہوگیا ہے۔ مولانا طاہر قاسمی کی نماز جنازہ مولانا ہی کے آبائی وطن کٹیسرہ میں شب 10 بجے ہوگی۔ Muzaffarnagar Jamiat General Secretary Maulana Tahir Qasmi Passed away

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 1:04 PM IST

Updated : Feb 1, 2023, 2:04 PM IST

Maulana Tahir Qasmi Passed away
Maulana Tahir Qasmi Passed away

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر جمعیۃ علماء کے شہر جنرل سکریٹری مولانا طاہر قاسمی کا انتقال ہو گیا ہے۔ مولانا طاہر قاسمی کے انتقال کی خبر سنتے ہی ضلع میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بتا دیں کہ مولانا طاہر قاسمی بہت ہی متحرک اور فعال شخصیت کے حامل کے تھے۔ مولانا جمعیت علماء کی خدمت کے ساتھ ساتھ بڑی مدت سے ایک مسجد کے امام تھے۔ یہی نہیں مسجد کی مکمل نگرانی مولانا ہی کرتے تھے۔ اطلاع کے مطابق مسجد میں تعمیر کا کام بھی کروا رہے تھے۔ اسی اثنا میں مسجد کی دیوار مولانا کے اوپر گر گٸی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوٸے۔ آناً فاناً میں اُنھیں ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ انتقال کر گٸے۔

جمعیت جنرل سکریٹری مولانا طاہر قاسمی کے انتقال پر تعزیت

یہ بھی پڑھیں:

مولانا کی نماز جنازہ مولانا کے آبائی وطن کٹیسرہ میں دس بجے ادا کی کی جائے گی۔ یہ تمام اطلاع جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کے میڈیا انچارج محمد آصف قریشی بڈھانوی نے دی ہے۔ موصوف نے بتایا کہ حادثہ کے دوران مولانا نذر محمد قاسمی بھی ساتھ ہی تھے۔ اس حادثہ پر ضلع صدر مولانا قاسم القاسمی، حاجی شاہد تیاگی، مولانا مکرم علی قاسمی، حافظ شیر دین، حافظ تحسین، مفتی عبد القادر قاسمی، مولانا سید سعد، کلیم تیاگی، اکرام قصار، حکیم امید، قاری اسرار، قاری سلیم اور وسیم تیاگی نے دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

بعد ازاں انتقال کی خبر سنتے ہی ضلع میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ بتادیں کہ مولانا طاہر قاسمی بہت ہی متحرک اور فعال شخصیت کے حامل تھے۔ مولانا کی نماز جنازہ مولانا کے آبائی وطن کٹیسرہ میں ادا کی گئی۔ اُن کے انتقال سے علماء اور عوام نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُنہیں یاد کیا۔ پیش امام فکر شاہ مسجد مولانا خالد زاہد نے کہا کہ مولانا طاہر قاسمی ایک عبقری شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے انتقال سے پیدا شدہ خلا کو بھرنا بڑا مشکل ہے۔

Last Updated : Feb 1, 2023, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.