ETV Bharat / state

Action Against Illegal Encroachment: علیگڑھ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی - Municipal Corporation action against illegal encroachment

علیگڑھ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہ جمال میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔ اس دوران عید گاہ کی دوکانوں کو بھی توڑنے کی افواہ سے عید گاہ کمیٹی بے حد فکرمند ںظر آئی۔ Action against illegal encroachment

علیگڑھ عید گاہ کے نزدیک غیر قانونی قبضے کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : May 28, 2022, 9:09 PM IST

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت کام زور و شور سے جاری ہے۔ ضلع کی تمام خاص اور اہم سڑکوں کو ضرورت کے مطابق کشادہ کیا جا رہا ہے۔ بازاروں اور رہائشی علاقوں سے بھی غیرقانونی قبضوں کو بلڈوزر سے خالی کرایا جارہا ہے۔

علیگڑھ شہر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہ جمال میں بھی نالوں اور سڑکوں سے غیرقانونی قبضوں کو بلڈوزر کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے، اس کی اطلاع میونسپل انتظامیہ نے علاقے کے عوام کو پہلے ہی دے دی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مکان اور دکان کے سامنے کی تجاوزات کو قبل میں ہی ہٹالیا تھا جس سے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو کسی بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔ Municipal Corporation's action against illegal encroachment

غیر قانونی قبضہ کے خلاف کارروائی کے دارون اچانک افواہیں بھیلنے لگی کے عیدگاہ کی دکانوں پر بھی بلڈوزر چلایا جائے گا جس کے بعد عیدگاہ کمیٹی نے دکانوں کو توڑنے کے حوالے سے علیگڑھ انتظامیہ کے اعلی عہدیدارو سے بات کی تو معلوم ہوا کہ عیدگاہ کی دکانوں کو توڑنے والی خبر محض ایک افواہ ہے جس کے بعد کمیٹی کے ممبران سمیت علاقے کے دکانداروں نے سکون کی سانس لی۔

ویڈیو

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں پینے کے پانی کی قلت اور صفائی جیسی ضروری چیزوں پر دھیان نہ دے کر علیگڑھ انتظامیہ اور حکومت بلڈوزر چلانے کو ترجیح دے رہی ہے۔ مقامی لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ بچے گندگی سے بیمار پڑ رہے ہیں، خواتین پریشان ہیں، کئی مرتبہ احتجاج کر درخواست دی گئی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:

علیگڑھ کول کے رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے بھی موجودہ حکومت اور علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'علیگڑھ کو اسمارٹ سٹی بنانے سے قبل علاقے کی عوام کو بھی اسمارٹ بنانا چاہیے، جب عوام ہی نہیں رہے گی تو اسمارٹ سٹی میں کون رہے گا'۔ علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کے ساتھ صفائی پر دھیان نہیں دیا جارہا۔ صرف بابا کی بلڈوزر چلا کر بابا کو خوش کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ Municipal Corporation's action against illegal encroachment

علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ٹھاکر پرساد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'عیدگاہ کی دکانوں کو نہیں توڑا جارہا ہے صرف نالوں اور سڑکوں پر سے غیرقانونی قبضے کو ہٹایا جارہا ہے۔ زیادہ تر لوگوں نے پہلے ہی غیر قانونی تجاوزات ہٹا لیے ہیں جس سے ہمیں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.