ETV Bharat / state

Man Allegedly Killed Wife علی گڑھ کے محبوب نگر میں شوہر نے کیا اپنی بیوی کا قتل - Man Allegedly Killed In Aligarh

ضلع علی گڑھ کے روراور تھانہ کے تحت محبوب نگر میں شوہر نے اپنی ہی بیوی سے کھانے کو لے کر جھگڑے کے دوران گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں شوہر کو موقعۂ واردات سے گرفتار کر لیا ہے۔ Man Allegedly Killed Her Wife

علی گڑھ کے محبوب نگر میں شوہر نے کیا اپنی بیوی کا قتل کیا

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 11:16 AM IST

علی گڑھ کے محبوب نگر میں شوہر نے کیا اپنی بیوی کا قتل کیا
علی گڑھ کے محبوب نگر میں شوہر نے کیا اپنی بیوی کا قتل کیا

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے روراور تھانہ کے علاقے محبوب نگر گلی نمبر پانچ میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہو گیا جب صغیر قریشی نامی شخص نے اپنی بیوی گڈو کا چاقو سے قتل کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ گھر میں کھانے کو لے کر جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد غصے میں آکر صغیر نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ اطلاع پر محلے والے جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

علی گڑھ کے محبوب نگر میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کیا

مبین نامی پڑوسی کا کہنا ہے کہ صغیر اپنی بیوی کا قتل کر کے بھاگ رہا تھا چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور ملزم کو پکڑ لیا۔ دونوں میں کھانے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ہی صغیر نے اپنی بیوی کا چاقو سے قتل کر دیا۔ صغیر کے تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، قتل سے قبل وہ نماز پڑھ کر آیا تھا جس کے بعد ہی گھر میں جھگڑا ہوا تھا۔ مقتول کی خالہ نے بتایا کہ شادی کو تقریباً 10 سال ہوچکے ہیں، اس کا نام گڈو تھا، ہمیں صرف اتنا معلوم ہوا کہ اس کی گردن کاٹ دی ہے جس کی وجہ محلہ والے ہی بتا پائیں گے کہ اس نے کیوں قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Computer Lab In Muzaffarnagar Jail مظفر نگر جیل میں قیدیوں کے لیے کمپوٹر لیب کا انتظام

فی الحال پولیس نے موقع واردات سے قتل کے الزام میں صغیر کو گرفتار کر لیا ہے، باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، پولیس کی طرف سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ گناوت نے بتایا کہ پولیس کو روراور تھانہ کے تحت معبود نگر میں اطلاع ملی تھی کہ صغیر نامی شخص نے اپنی بیوی کا قتل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.