لکھنو:صارفین سے بجلی بل دینے کے لیے پیسہ مانگنے کے الزام میں لائن مین خدمات سے بر خاست کر دیا گیا ہے،اتر پر دیش پا ور کارپوریشن میں بد عنوانی کے تئیں زیرو ٹالرنس پالیسی کو سختی نا فذ کیا گیا ہے ۔ Lineman suspended for demanding money
محکمہ نے بتایا کہ کارپوریشن مینجمنٹ وزیر اعلیٰ اور وزیر توانائی کی ہدایات کے نتیجے میں صارفین خدمات میں شفافیت، ایمانداری کرنے کے لیے با پند عہد ہے ۔ اسی کو شش میں جہاں کہی بھی صارفین کو پریشانی ہونے کی شکایت مو صول ہو تی ہے وہاں سخت کا رروائی کی جاتی ہے ۔
ابھی تازہ مثال لکھنو کے آشیا نہ علا قہ کا ہے جہاں صارفین کے ذریعہ کا رپوریشن صدر ایم دیوراج کو فون پر بتایا گیا کہ کئی مہینے سے میٹر ریڈر ان سے بل دینے کے بدلے سہولت فیس کے نام پر پیسہ مانگ رہا ہے، اس کی مانگ نہ پوری کرنے کی وجہ سے کئی مہینے سے بل نہیں دے رہا ہے ۔
مزید پڑھیں:Jhatpat Connection Yojana چھ مہینوں میں جھٹ پٹ یوجنا کے تحت 8لاکھ بجلی کنکشن منظور کئے گئے
صدر نے اس معاملے کی چھان بین کرائی گئی تو صارفین کے الزام صحیح پایا گیا، متعلقہ آشیانہ انجینئر کے ذریعہ صارفین ریل بہار ساکن آر پی سکسینا کو 5اکتوبر کو ہی بل جاری کر وا دیا گیا نیز میٹر ریڈر ( کانٹریکٹ ملازم ) رام گوپال کے خلا ف کا ررائی کرتے ہوئے کا رگزار ادارہ سے فوری خدمات سے ہٹا دیا گیا ۔ کانٹریکٹ ملازم کے کام کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ وہ دو بارہ کسی کمپنی میں کام نہ کرے ۔ ساتھ ہی ایم آئی آر کرانے کے لیے قانونی پہلو پر غور کیا جا رہا ہے ۔