ETV Bharat / state

AMU and JMI رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اے ایم یو سے آگے کیسے - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اندرونی کوالٹی ایشورنس سیل (آی کیو اے سی) کے چیئرمین پروفیسر اے یو خان نے NIRF رینکنگ 2023 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مقابلے اے ایم یو کی خراب ریکنگ سے کی وجوہات سے متعلق بتایا کہ ہمیں دفاع کرنے کے بجائے اپنی کمیوں کو تلاش کرکے ان کو دور کرنا چاہیے اور معاری ریسرچ کرنی چاہیے تاکہ ہم بھی اچھی رینکنگ حاصل کر سکیں۔

رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اے ایم یو سے آگے کیسے

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 11:47 AM IST

رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اے ایم یو سے آگے کیسے

علیگڑھ: وزارت تعلیم کے ذریعہ جاری کردہ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی (NIRF) 2023 میں جہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے یونیورسٹیوں کے زمرے میں 9ویں تو وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تیسری رینک حاصل کی ہے۔ اس سال رینکنگ میں 6405 اداروں کو شامل کیا گیا جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 5603 تھی۔ وزارت تعلیم کے ذریعہ جاری کردہ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی (NIRF) 2023 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اے ایم یو دونوں ہی ملک کی ٹاپ ٹین یونیورسٹی میں شامل ہیں لیکن جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رینکنگ NIRF سمیت دیگر رینکنگ میں اے ایم یو کی رینکنگ کے مقابلے اچھی رہتی ہے۔ نیشنل اسیسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل (NAAC) میں بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے A++ حاصل کیا اور اے ایم یو نے A+.

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اچھی رینکنگ سے متعلق اے ایم یو کے IQAC کے چئیرمین پروفیسر اے یو خان نے بتایا کہ پہلے ضرور اے ایم یو جامعہ ملیہ اسلامیہ سے آگے تھی لیکن اب جامعہ ملیہ اسلامیہ اے ایم یو سے اچھی رینکنگ حاصل کررہی ہے۔ کسی بھی تعلیمی ادارے کی رینکنگ اس کے ڈیٹا پر منحصر ہوتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اے ایم یو کے مقابلے آدھی ہے، چھوٹی یونیورسٹی کے کم طلباء کا ڈیٹا مرتب کرنا آسان ہوتا ہے اور رینکنگ کے لیے اگر آپ صحیح طریقے سے ڈیٹا مرتب کرکے دیتے ہیں تو آپ کو اچھی رینکنگ مل جاتی ہے۔ اگر بڑی یونیورسٹی ہے اور ڈیٹا زیادہ ہے تو ڈیٹا کو مرتب کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AMU 9 Rank In NIRFاین آئی آر ایف 2023 کی درجہ بندی میں اے ایم یو کا نواں مقام

پروفیسر خان نے مزید کہا کہ اے ایم یو کے مقابلے ترقی کر رہی ہے کیونکہ وہ ریسرچ پر توجہ دے رہی ہیں جو تعلیمی ادارے کے لیے ضروری ہے۔ معیاری ریسرچ سے ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی ادارہ اپنی اچھی پہچان بنا سکتا ہے۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے خان نے کہا اے ایم یو انتظامیہ اور اساتذہ کو اے ایم یو کا دفاع کرنے کے بجائے اپنی کمیوں کو تلاش کرکے اسے دور کرنا چاہیے اور معیاری ریسرچ کرنی چاہیے تبی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.