کانپور: معمر رہنما اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی نے کہا کہ کامن سول کوڈ Common Civil Code صرف ایک نفرت پھیلانے کا ہنگامہ ہے۔ اس کا مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے۔ سرکار کے پاس اس کا کوئی بلوپرنٹ بھی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک جمہوری ملک ہے، لیکن موجودہ حکومت نفرت کی بنیاد پر حکومت کرنا چاہتی ہے Babri Masjid Action Committee۔
مزید پڑھیں:
- Pinarayi Vijayan On CAA: کیرالہ میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا، پنارائی وجین
- Mohammad Saleem on BJP and TMC: بی جے پی اور ٹی ایم سی، سی اے اے کا سیاسی استعمال کر رہی ہیں، محمد سلیم
سید ابو البرکات نظمی کا کہنا ہے کہ سرکار پہلے یونیفارم سول کوڈ کیا ہے؟ اس کے بارے میں اور اس کا بلوپرنٹ عوام کے سامنے پیش کرے تا کہ تمام مذاہب کے لوگ اس کو پڑھ اور سمجھ سکیں، اس پر بحث کرسکیں، کیونکہ یہ تمام مذاہب کے لوگوں کی مذہبی آزادی کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ صرف مسلمانوں کی مذہبی آزادی تو نقصان نہیں پہنچائے گا بلکہ تمام مذہبوں کی مذہبی آزادی کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ بل صرف اور صرف سیاسی مفاد کے لئے کھیلا جانے والا ہر پہ ہے۔