ETV Bharat / state

Dr Frank Islam: ڈاکٹر فرینک اسلام، کمیشن برائے صدارتی اسکالرز کے رکن مقرر - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی (اے ایم یو) کے ممتاز سابق طالب علم ڈاکٹر فرینک اسلام کو امریکی صدر جو بائیڈن نے 'کمیشن برائے صدارتی اسکالرز' کا ممبر مقرر کیا ہے۔ Commission on Presidential Scholars in America

یہ بھی پڑھیں:   AMU Mass Comm Dept Ranked Fourth: اے ایم یو ماس کمیونیکیشن محکمہ آئی سی اے آر ای رینگنگ میں چوتھے مقام پر

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 7:02 AM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ رابطۂ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر فرینک اسلام کو امریکی صدر جو بائیڈن نے 'کمیشن برائے صدارتی اسکالرز' کا ممبر مقرر کیا ہے جو صدارتی اسکالرز کے انتخاب اور ان کے اعزاز کے مقصد سے صدر کے ذریعہ منتخب کردہ ممتاز شہریوں کا ایک گروپ ہے۔ کمشنرز کو پورے ملک سے منتخب کیا جاتا ہے جو تعلیم، طب، قانون، سماجی خدمات، کاروبار اور دیگر پیشیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Presidential Scholars Commission in America

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر فرینک اسلام ایک ممتاز کاروباری مخیر اور سول رہنما ہیں جو شہری و تعلیمی امور اور آرٹ و فن کے کاز کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ وہ فی الحال امریکہ میں 'ایف آئی انویسٹمنٹ گروپ' کے سربراہ ہیں، جو ان کی قائم کردہ ایک نجی سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے۔ ڈاکٹر فریک اسلام مختلف یونیورسٹیوں کے بورڈ اور کونسل میں بھی شامل ہیں۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے امریکی صدر بائیڈن کے انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا "یہ ڈاکٹر فریک ایف اسلام کی ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ کمشنر ہی 161 صدارتی اسکالرز کا حتمی انتخاب کرتے ہیں۔ یہ اسکالرز تعلیم وتحقیق، آرٹس، کیریئر اورتکنیکی تعلیم کے میدان میں غیر معمولی حصولیابی اور عوامی خدمت کے تئیں مثالی عذم کا مظاہرہ کرتے ہیں"۔

پروفیسر منصور نے مزید کہا کہ "اے ایم یو برادری کو ڈاکٹر فرینک اسلام کی کامیابیوں اور مادر علمی کے تئیں ان کی خدمات پر فخر ہے۔ میں یونیورسٹی کی جانب سے ایک نئے کردار میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.