ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 38 میں واقع گیسٹ ہاؤس میں یوپی اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے رکن پریارنجن آشو کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کی لت سے بچانا ہے ،اور انہیں معاشرہ میں اہم مقام دلانا ہے ۔A Campaign will be Launched to Save the Youth from Drugs۔ متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےپریا رنجن آشو نے کہا کہ نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے منشیات کے خلاف مہم چلائی جائے گی،اور جو نوجوان منشیا کی لت میں پھنسے ہیں انہیں اس دلدل سے نکالنے جنگی پیمانے پر اقدام اٹھا ئے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔ اسے عوامی تحریک کی شکل دی جائےگی،انہوں نے کہا کہ اسکول کیمپس کے 100 میٹر کے دائرے میں تمباکو،پان،بیڑی،سگریٹ کی دکانیں نہیں ہونی چاہیے،اور شراب کی دکانیں معمول کے مطابق فاصلے پر ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز میں چلڈرن کلب (پرہری) بنائے جائیں۔ منشیات کی تعلیم (ڈرگ ایجوکیشن) کو بھی اسکول کے نصاب میں شامل کیا جائے،اس کے علاوہ محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے شیڈول H، H-1 اور X کیٹیگری میں شامل ادویات فروخت کرنے والے تمام میڈیکل سٹورز پر ریکارڈ برقرار رکھا جائے۔
- مزید پڑھیں:نوئیڈا: دو منشیات فروش گرفتار
چائلڈ لیبر کو روکنے کے لیے انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098 کی وسیع پیمانے پر تشہیر کریں تاکہ چائلڈ لیبر کو روکا جا سکے۔ تمام تعلیمی اداروں میں نوٹس بورڈز کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے۔ اس اہم میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اتل کمار سونی،ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر ایشوریہ لکشمی،ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر،ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ،متعلقہ افسران اور این جی اوز نے شرکت کی۔