بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھارتیہ کسان یونین کے فاؤنڈر آنجہانی مہیندر سنگھ ٹکیت کی 11ویں برسی پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کر کے یونین کارکنان نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی مریضوں میں پھل بھی تقسیم کیے گئے۔ وہیں اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین نے کسانوں کے مسائل کو لیکر جلد ہی بڑے احتجاج کرنے کا اشارہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ ضلع میں بھارتیہ کسان یونین سماجی کاموں میں ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔ یونین کی جانب سے خون کا عطیہ، غریب لڑکیوں کی شادی سمیت مختلف پروگرامز کیے جاتے ہیں۔ Mahendra Singh Tikait Death Anniversary
بھارتیہ کسان یونین نے امسال مہیندر سنگھ ٹکیت کی برسی کو سنکلپ دیوس کے طور پر منایا اور ان کی راہ پر چلنے کا عزم لیا۔ اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی نائب صدر رام کشور پٹیل نے کہا کہ 'قومی صدر نریش ٹکیت ہمیشہ سماجی کاموں کے لیے بارہ بنکی کی مثال پیش کرتے ہیں۔ اسلیے ہم لوگ مہیندر سنگھ ٹکیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خون کا عطیہ اور مریضوں میں پھل تقسیم کر رہے ہیں۔' Kishor Patel on Mahendra Singh Tikait
یہ بھی پڑھیں: Blood Donation Awareness March in Barabanki: تھیلسمیا ڈے کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیلئے شعور بیداری مارچ
بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی نائب صدر رام کشور پٹیل نے کہا 'کسانوں کے مسائل کو لیکر احتجاج کے لیے یونین کی اعلیٰ قیادت آج تبادلہ خیال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج طئے ہو جائے گا کہ احتجاج کب سے ہونا ہے۔'