ETV Bharat / state

میرٹھ: آنگن واڑی ورکرز کا ضلع کلکٹریٹ آفس کے باہر مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آنگن واڑی ورکرز نے اپنے مطالبات کے لیے ضلع کلکٹریٹ آفس کے باہر ریاستی حکومت کے خلاف پُرزور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2016 سے ابھی تک ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاسکا ہے جب کہ ریاستی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل مختلف وعدے کیے تھے لیکن ابھی تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔

anganwadi-workers
anganwadi-workers
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 8:03 AM IST

ضلع میرٹھ میں آنگن واڑی ورکرز نے ہاتھوں میں تھالی بجاکر یوپی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور گھنٹوں تک ضلع کلکٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا، اس دوران مظاہرہن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب مہنگائی کے دور میں ان کو تنخواہ کے نام پر محض 1500 روپے دیئے جاتے رہے ہیں لیکن کووڈ 19 میں ان کو وہ بھی نہیں مل رہے ہیں، ایسے میں اب وہ اپنی 30 نکاتی مطالبات کو لیکر ڈی ایم افس پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ ''آنگن واڑی ورکرز کو 21000 روپیہ تنخواہ دی جائے''

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر یوپی حکومت ہمارے مطالبات کو جلد از جلد پورا نہیں کرتی ہے تو وہ مستقبل میں ہونے والے 2022 اسمبلی انتخابات میں ان کو ریاست سے باہر کا راستہ دکھا دیں گے۔

ملک میں مہنگائی سے ہر عام و خاص کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایسے میں محض 1500 روپے کی اجرت حاصل کررہی ان آنگن واڑی ملازمین کی پریشانیوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.