ETV Bharat / state

مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں عیسائی مشنری کے پانچ افراد گرفتار - شاہجہان پور میں تبدیل مذہب اردو نیوز

شاہجہان پور میں مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کے الزام میں عیسائی مشنری کے پانچ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ یہ سبھی تمل ناڈو کے رہنے والے تھے۔

عیسائی مشنری کے پانچ افراد گرفتار
عیسائی مشنری کے پانچ افراد گرفتار
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 8:31 AM IST

ریاست اترپردیش کے مغربی علاقے شاہجہان پور تھانہ چوک کوتوالی علاقے کی وکاس کالونی میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب عیسائی مشنری کے پانچ افراد کو تبدیلی مذہب کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

عیسائی مشنری کے پانچ افراد گرفتار

گھر میں چل رہے ایک تقریب کے دوران وشو ہندو پریشد کے کارکنان پہنچ گئے اور ان افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ تمل ناڈو کے رہنے والے یہ لوگ خفیہ طور پر یہاں کچھ لوگوں کا مبینہ طریقے سے مذہب تبدیل کروا رہے تھے۔ اس معاملے میں وشو ہندو تنظیم نے یسائی مشنری سے جڑے ہوئے ان پانچ افراد کے خلاف پولیس کو شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ملزم ڈیوڈ سمیت پانچوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

راجیش اوستھی ضلعی وزیر وشوا ہندو پریشد شاہجہاں پور

واضح رہے کہ یہ معاملہ تھانہ چوک کوتوالی کے علاقے وکاس کالونی کا ہے، جہاں عیسائی مشنری کے پانچ لوگ ایک گھر میں خفیہ طریقے سے تبدیل مذہب کے عمل کو انجام دیتے تھے۔

عیسائی مشنری کے پانچ افراد پر تبدیل مذہب کا الزام

بتایا جارہا ہے کہ پیسوں کا لالچ دے کر پسماندہ اور مالی طور پر کمزور ہندوؤں کو ایک عرصے سے عیسائیت میں تبدیل کیا جارہا تھا لیکن جب یہ اطلاع وشو ہندو پریشد کے ضلع انچارج وزیر راجیش اوستھی نے اپنے کارکنوں سمیت موقع پر پہنچے اور انہوں نے احتجاج کیا اور پولیس کو خبر دیکر ان پانچوں ملزموں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے ان افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

عیسائی مشنری کے پانچ ایسے افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے جو تمل ناڈو کے رہنے والے تھے

بتایا جارہا ہے کہ تمل ناڈو میں رہنے والا ڈیوڈ اپنے ساتھیوں کے ساتھ یہاں تبدیل مذہب کے عمل کو انجام دیتا تھا۔

اس معاملے میں وشو ہندو پریشد کے ضلع انچارج وزیر راجیش اوستھی کہتے ہیں کہ ضلع میں ایک عرصے سے تبدیلی مذہب کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

عیسائی مشنری کے پانچ افراد گرفتار
عیسائی مشنری کے پانچ افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل ہے کہ راسوکا کے تحت تبدیلی مذہب کرانے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.