ETV Bharat / state

پٹاخے پھٹنے سے 5 بچے زخمی

اترپردیش کے مظفر نگر کے ایک گاؤں میں شادی کے دوران پٹاخے کے دھماکے میں 5 بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔

پٹاخے پھٹنے سے 5 بچے زخمی
پٹاخے پھٹنے سے 5 بچے زخمی
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 10:26 AM IST

زخمیوں کی شناخت 7 سالہ ساون، 8 سالہ ریحان ، 9 سالہ انکت اور 10 سالہ عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ واقعہ شاہ پور پولیس اسٹیشن کے تحت واقع پلڈا گاؤں میں بارات کی روانگی کے دوران پیش آیا۔

سرکل آفیسر ویرجا شنکر ترپاٹھی نے بتایا کہ پٹاخوں کے بیگ میں آگ لگی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ادھر، میرٹھ پولیس نے اتوار کے روز میرٹھ میں ایک گھر سے غیر قانونی پٹاخے اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔

سرکل آفیسر (سی او) ادے پرتاپ کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر چھاپے مارے گئے۔

پولیس اہلکار نے بتایا "ہمارے پاس اطلاع تھی کہ تین چار مکانات پر پٹاخے بنائے جارہے ہیں جہاں ہم نے چھاپے ماری کے دوران دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "عارف نامی ایک شخص کے پاس پٹاخے تیار کرنے کا لائسنس تھا۔ جب لائسنس کی تجدید نہیں ہو سکی تو اس نے اپنے کزن رضوان کے گھر پر ہی ایسا کرنا شروع کیا۔ ہم ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کریں گے جو ملوث پائے گئے ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.