ETV Bharat / state

Udhampur Blast: ادھمپور میں پر اسرار دھماکہ، 1 شخص ہلاک 14 افراد زخمی

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 2:33 PM IST

Updated : Mar 9, 2022, 4:43 PM IST

صوبہ جموں کے ضلع ادھمپور میں بدھ کی دوپہر ایک پر اسرار دھماکے Udampur Blast میں درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

ادھمپور میں پر اسرار دھماکہ، 1ہلاک 14افراد زخمی

ضلع ادھمپور کے سلاتھیا چوک میں بدھ کی دوپہر پر اسرار دھماکے Blast at Salathia Chowk, Udhampur میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دھماکے میں 14افراز زخمی ہوگئے۔

ادھمپور میں پر اسرار دھماکہ، 1 شخص ہلاک 14 افراد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق سلاتھیا چوک میں قریب پونے ایک بجے زور دار دھماکہ ہوا جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کی آواز قریب دو کلومیٹر دائرے تک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد حفاظتی اہلکار موقع پر پہنچے اور انویسٹی گیشن شروع کر دی۔ اے ڈی جی پی، جموں مکیش سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے متعلق تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تحقیقات سے آئی ای ڈی بلاسٹ معلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہو پائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع ادھمپور خصوصا سلاتھیا چوک سیکورٹی کے اعتبار سے کافی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ فوج کا ناردرن کمانڈ ہیڈ آفس اور ائر فورس اسٹیشن ضلع ادھومپور میں واقع ہیں۔ سیکورٹی اعتبار سے حساس علاقے میں دھماکہ حفاظتی اہلکاروں کے لیے ایک بڑا چیلنچ ہے۔ تاہم سیکورٹی ایجنسیز دھماکے سے متعلق تفتیش کر رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 9, 2022, 4:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.