ETV Bharat / state

Road Accident in Udhampur اُدھم پور میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک - اُدھم پور میں سڑک حادثہ

ضلع اُدھم پور میں چنانی قومی شاہراہ پر دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Road Accident in Udhampur
اُدھم پور میں سڑک حادثہ
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 11:37 AM IST

Updated : Nov 28, 2022, 11:59 AM IST

ادھمپور: جموں و کشمیر کے ضلع اُدھم پور میں چنانی قومی شاہراہ پر دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ادھم پور ضلع کے چنینی کے قریب آج صبح سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنبہ کے افراد رامبن ضلع کے سنگلدان سے جموں کی طرف جارہے تھے، جب یہ چنینی میں پریم مندر کے قریب پہنچے تو ان کی کار کا توازن بگڑ گیا اور وہ گہری کھائی میں گر گئی۔

حادثے کے بعد پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور تمام لوگوں کو چنینی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں 2 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں دو کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ دیگر دو کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ضلع ہسپتال ریفر کیا گیا ان زخمیوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ اس معاملے میں ساتھ ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Last Updated : Nov 28, 2022, 11:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.