ETV Bharat / state

ادھم پور میں 'یوم شہداء' کا اہتمام - ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں شہیدی اسمارک تعمیر کیا گیا

ادھم پور ضلع پولیس لائن میں 'یوم شہداء' کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع پولیس لائن میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس فورس کے افسران و عہدیداران نے گلپوشی کر شہداء کو عقیدت پیش کی۔

martyrs' day organized in udhampur jammu and kashmir
ادھم پور میں 'یوم شہداء' کا اہتمام
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 8:11 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ضلع پولیس لائن میں 'یوم شہداء' کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ڈی آئی جی سجیت کمار سنگھ موجود تھے۔ ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شرگن شکلا کے علاوہ متعدد اعلی پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ادھم پور میں 'یوم شہداء' کا اہتمام

مہمان خصوصی سجیت کمار سنگھ نے شہید اسمارک پر جاکر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے لیے دی گئی ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی نے کہا کہ ملک کی خاطر محکمہ پولیس نے ملک کے دشمنوں کے دانت کھٹے کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کو ان کی زبان میں ہی جواب دینے کے فن میں جموں و کشمیر پولیس بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ' کھیل سرگرمیوں سے مستقبل بہتر بنانے کی کوشش کریں'

اس موقع پر ضلع پولیس لائن میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس فورس کے افسران و عہدیداران نےگلپوشی کر شہداء کو عقیدت پیش کی۔

اس موقع پر ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں شہیدی اسمارک تعمیر کیا گیا۔

بتا دیں کہ اس شہیدی اسمارک کا افتتاح آج ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شرگن شکلا نے کیا۔ اسمارک میں اسی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد پولیس افسران اور جوانوں نے محکمہ پولیس کے اعلی عہدوں پر رہتے ہوئے ملک کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ اس وجہ سے اسکول کے احاطے میں ایک بہت بڑی شہدا کی یادگار شہیدی اسمارک تعمیر کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.