زخمی پی ڈی پی لیڈر نے بتایا کہ صبح گھر کے قریب پہاڑی پر مویشیوں کے ساتھ کتوں کے بھونکنے کی آواز سنی۔ اس دوران انہیں شک ہوا کہ آس پاس کوئی جنگلی جانور موجود ہے۔ جب وہ مویشیوں کو دیکھنے پہنچے تو وہاں موجود تیندوے نے مویشیوں کے ریوڑ پر حملہ کر دیا۔ حملے سے بچنے کے انہوں نے شور مچایا تو تیندوے نے مویشیوں کو چھوڑ کر ان پر حملہ کر دیا۔ PDP Leader Injured In Leapored Attack
چودھری ضیافت نے بتایا کہ تیندوے نے ان کا بازو پکڑ لیا۔ اس دوران خود کو حملے سے بچاتے ہوئے وہ بیک وقت ایک چھوٹی کھائی میں کود گئے۔ اس کے باوجود وہ تیندوے کے پنجوں سے شدید زخمی ہو گئے۔ PDP Leader Injured In Leapored Attack
اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایسے خوفناک جانوروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف لوگوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہا۔ جس کی وجہ سے لوگ دن بہ دن جنگلی جانوروں کا شکار ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Leopard kills Sheeps in Tral: ترال میں تیندوے نے ایک درجن سے زائد بھیڑ ہلاک کر دیے
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جانوروں کے حملوں سے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ورنہ گاؤں والوں کو خود ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ PDP Leader Injured In Leapored Attack