خبروں کے مطابق پولیس نے ممنوعہ چائنیز ڈور فروخت کرنے والے دکاندار پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اودھمپور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر اودھم پور کی آریہ سماج گلی میں پتنگ کی ڈور بیچنے والوں کی دکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران پولیس نے چائنیز ڈور فروخت کرنے کے الزا میں ایک دکاندار کو گرفتار کیا۔
اے ایس پی ادھم پور انوار الحق اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساحل مہاجن کی قیادت میں پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس دوران اودھم پور تھانہ انچارج چمن گورکھا نے ممنوعہ چینی ڈور فروخت کرنے والے دکاندار کو پکڑ لیا۔ پولیس نے 91 پتنگ کی ڈور کے رول بھی برآمد کیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم کی شناخت امیت گپتا کے طور پر ہوئی، جو کرنل کا رہائشی تھا۔
ہم آپ کو بتادیں کہ چینی ڈور پر حکومت نے مکمل طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
واضح رہے کی چینی ڈور سے اب تک ملک بھر میں کئی معصوم بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور پولیس اس کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ جس کے پاس بھی چینی ڈور مل رہی ہے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔