ETV Bharat / state

Road Accident In JK جموں وکشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں نو افراد زخمی - محکمہ ٹریفک جموں وکشمیر

جموں کے ادھمپور ضلع میں یاتریوں کو لے جانے والی ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں 6 یاتری زخمی ہوگئے۔ وہیں بارہمولہ میں ایک اور سڑک حادثہ میں خاتوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 9:29 PM IST

جموں وکشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں نو افراد زخمی

سرینگر:جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے نالہ گوریاں علاقہ میں اتوار کے روز ایک منی بس کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں 6 عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوراً علاج و معالجہ کے خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ادھمپور کے ماتا مہردا (رام نگر سے) جانے والی ایک منی بس اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں گاڑی میں سوار 6 یاتری زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے دو کو تشویشناک حالت میں ادھمپور ریفر کیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Truck skids in Zojila Pass زوجیلا پاس پر ٹرک حادثہ کا شکار، دو افراد ہلاک

ادھر بارہمولہ میں ایک اور سڑک حادثہ میں 3 افراد زخمی ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے بانڈی بالا گاؤں کے نزدیک ایک ٹرک اچانگ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو کرکے ٹرک میں سوار زخمی افراد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت رشید بٹ ساکن کنزر ،منظور احمد خان ساکن کوہار چندوسہ اور فہمیدہ بیگم، اہلیہ منظور احمد خان کے بطور ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.