ادھمپور: جموں وکشمیر کے ادھمپور ضلع میں اتوار کی صبح پولیس حراست میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان نے سینے میں درد کی شکایت کی اور فوراً اس کو نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔معلوم ہوا ہے کہ احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کیے۔
اطلاعات کے مطابق ادھمپور کے راتھیان گاؤں کے رہنے والے دلیپ سنگھ کی پولیس حراست میں موت واقع ہونے کے بعد لواحقین نے احتجاج کیا اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ظاہرین نے کافی دیر تک سڑک پر دھرنا دیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی۔ اس دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینیئر آفیسران نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے گی۔
پولیس کے سینئر آفیسران نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملے کی مجسٹریل تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کیے گئے اور اگر کوئی ملوث پائے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طورپر منتشر ہوئے۔
مزید پڑھیں: Mysterious Death Of Youth قاضی گنڈ میں نوجوان کی لاش پُراسرار حالت میں برآمد
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس لاک اپ میں نوجوان نے سینے میں درد کی شکایت محسوس کی جس کے بعد اس کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا گیا تھا اور اسے لاک اپ کے اندر تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔