ETV Bharat / state

Lt Gen Upendra Dwivedi on Infiltration: 'سرحدوں پر دراندزی کی کوششوں میں نمایاں کمی'

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی Lt Gen Upendra Dwivedi کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر در اندزی کی کوششوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ تاہم سرحد پار کم سے کم سے کم دو سو جنگجو در اندازی کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ Lt Gen Upendra Dwivedi on Infiltration

Lt Gen Upendra Dwivedi On Ceasefire Incidents: 'سرحدوں پر دراندزی کی کوششوں میں نمایاں کمی'

author img

By

Published : May 6, 2022, 8:26 PM IST

جموں و کشمیر کے اودھم پور میں جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہا کہ فروری 2021 کے بعد سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی اچھی طرح سے عمل در آمد ہو رہی ہے۔ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر در اندزی کی کوششوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم سرحد پار کم سے کم دو سو جنگجو در اندازی کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ Lt Gen Upendra Dwivedi on Infiltration

Lt Gen Upendra Dwivedi On Ceasefire Incidents: 'سرحدوں پر دراندزی کی کوششوں میں نمایاں کمی'

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں تربیت یافتہ جنگجوؤں کی تعداد میں ہر گذرتے دن کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے کیونکہ سال رواں کے دوران اب تک 21 غیر ملکی جنگجو مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار قریب دو سو جنگجو لانچنگ پیڈس پر بیٹھے ہیں جو دراندازی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے در اندازی کی کوششوں Infiltration Attempts In Jammu and Kashmir کو ناکام بنانے کے لئے تمام اضافی دستوں کو دفاع کے سیکنڈ ٹائر میں رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ بارہ مہینوں کے دوران جنگ بندی خلاف ورزیوں Ceasefire Violations کے محدود واقعات پیش آئے ہیں، صرف ایک یا دو ایسے واقعے پیش آئے ہیں۔ موصوف کمانڈر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سرحد پار ٹرر انفراسٹرکچر محفوظ ہے۔ وہاں جنگجوؤں کے چھ بڑے اور 29 چھوٹے کیمپس موجود ہیں اور مختلف فوجی تنصیبات کے نزدیک کئی عارضی لانچنگ پیڈس موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ در اندازی صرف پہاڑی علاقوں یا جنگلی علاقوں سے ہی نہیں ہوتی ہے بلکہ جموں میں بین لاقوامی سرحد اور پنجاب اور نیپال سے بھی ہوتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ اس وقت غیر ملکی جنگجوؤں کے علاوہ چالیس سے پچاس مقامی جنگجو سرگرم ہیں۔ سال رواں کے دوران اب تک 21 غیر ملکی جنگجوؤں کو مارا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگجوؤں کو پناہ دینے کا سپورٹ بھی کم ہو رہا ہے۔ Lt Gen Upendra Dwivedi Speech

ایک سوال کے جواب میں دیویدی نے کہا کہ کم عمر لڑکوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شامل کیا جا رہا ہے، جو ایک تشویش ناک امر ہے۔ ان کم عمر لڑکوں کی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔ دفعہ 370 کی تنسیخ Artical 370 Removal کے بعد ایک تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ فوج یہ تبدیلی لانے میں بہٹ بڑا رول ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Infiltration Bid Foiled in Mendhar: ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا

امر ناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ امسال یاتریوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ درج ہونے کا امکان ہے۔ یاترا کے دوران ملی ٹنسی سے متعلق کسی بھی قسم کے واقعے کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ Lt Gen Upendra Dwivedi On Ceasefire Incidents

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.