جموں و کشمیر کے ادھمپور میں پٹنی ٹاپ ڈویژنل انتظامیہ کی نگرانی میں جمعرات کے صبح 10 بجے آئیکونک فیسٹیول کا آغاز کیا گیا۔
یہ آئیکونک فیسٹیول محکمہ سیاحت، پی ڈی اے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جموں و کشمیر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ادھم پور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران اسکول کے طلبا، مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین سمیت پانچ سو سے زائد افراد نے یوگا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا 5 بلین سے زیادہ کووڈ ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ: نریندرمودی
بہار اسکول آف یوگا سے آئے ہوئے یوگا ٹیچر پرشانت پنڈت نے طلبا کو یوگا کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے طلبا کو یوگا کے مختلف آسن سے واقف کرایا اور ان کے فوائد سے بھی آگاہ کیا۔