ادھمپور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں پولیس منشیات کے ایک گروہ کو بے نقاب کیا ہے اور منشیات کی اسملنگ کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آج صبح زیرو پوائنٹ چنانی ناکہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کشمیر سے ادھم پور آنے والے رجسٹریشن نمبر PB08BT 9403 کے ٹرک کو روکا گیا جسے پنجاب کے کلوندر سنگھ چلا رہے تھے۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے ہیروئن کے 18 پیکٹ برآمد کیے گئے جن کا وزن تقریباً 21.5 کلو گرام تھا۔
ایک اندازے کے مطابق بر آمد شدہ ہیروئن کی قیمت 60 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ پولیس نے منشیات کے ساتھ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔ ادھم پور پولیس منشیات کے خلاف زبردست مہم چلا رہی ہے اور گذشتہ 3 ماہ کے دوران بڑی مقدار میں منشیات کے کئی اسمگلرز گرفتار کیا گیا ہے۔ Massive Drugs Seizure By Udhampur Police
مزید پڑھیں:Drug Peddlers Arrested in Poonch: پونچھ میں ہیروئن سمیت دو منشیات فروش گرفتار