ادھمپور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں منعقدہ ایک تقریب میں مشکل حالات میں مثالی ہمت کا مظاہرہ کرنے والے فوج کے بہادر افسران، جونئیر کمیشن اور دیگر رینکوں کے افسران کو ایوارڈ سے نوازا گیا Posthumous Medal of Honor in Udhampur۔
اعزازی تقریب میں آرمی ویوز ویلفیئر ایسوسی ایشن Army Wives Welfare Association کی صدر سنیتا دویدی نے 29 ہلاک اہلکاروں کو بعد از مرگ کے ایوارڈ فوجیوں کے گھر والوں کو دیا گیا، جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی کمانڈر اوپیندر دویدی نے ہندوستانی فوج کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھنے اور لگن سے ڈیوٹی کرنے کے لیے شمالی کمان کے تمام رینک کی تعریف کی۔
انہوں نے ان بہادر سپاہیوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ملک کے لیے قربانیاں دیں۔
مزید پڑھیں:
جنرل آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے یو ٹی ایس میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔
اوپندر دویدی نے مزید کہا کہ ہم حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔