ETV Bharat / state

7tombs Wells KTR تاریخی گنبدان قطب شاہی میں باؤلیوں کا افتتاح

تلنگانہ کے صنعت اور آئی ٹی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کو تاریخی گنبدان قطب شاہی میں باؤلیوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پرضلع افسران اور مقامی باشندے موجود تھے۔ مقامی باشندوں نے گنبدان قطب شاہی میں باولیوں کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔7tombs Wells KTR

تاریخی گنبدان قطب شاہی میں باؤلیوں کا افتتاح

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 2:23 PM IST

حیدرآباد: رہاست تلنگانہ کے صنعت اور آئی ٹی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے گزشتہ روز جمعرات کو تاریخی گنبدان قطب شاہی میں باؤلیوں کا افتتاح کیا۔Telangana Minister KT Rama Roa Inaugurate 7 tombs Wells In Hyderabad

کے ٹی آر نے نئی امریکی قونصل جنرل جینیفر لارسن کو قطب شاہی مقبروں کی تاریخ اور حیدرآباد میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں یونیسکو کے عالمی ورثے کے ٹیگ کے لئے ضرور درخواست دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آغا خان ٹرسٹ فار کلچر نے گنبدان قطب شاہی میں ان تاریخی مقامات کی دیکھ بھال کا بہترین کام کیا ہے۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ شہری انتظامیہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ثقافت اور ورثے کو برقرار رکھیں۔

تاریخی گنبدان قطب شاہی میں باؤلیوں کا افتتاح
گنبدان قطب شاہی یا گولکنڈہ خاندان (1518-1687) کے شاہی مقبرے ہیں۔ جنہوں نے کبھی قلعہ گولکنڈہ سے حکومت کی، اور بعد میں 1591 میں حیدرآباد کی بنیاد رکھی۔ گنبدان قطب شاہی میں 100 سے زائد عمارتیں ہیں جن میں گنبد، گارڈن، کنویں، اور مساجد شامل ہیں۔ گنبدان قطب شاہی کو فی الحال آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے تلنگانہ کے محکمہ ثقافت کے ساتھ مل کر بحال کیا ہے۔آغا خان ٹرسٹ کی جانب سے گنبدان قطب شاہی میں قابل ذکر کام ہورہا ہے۔ اس تنظیم نے دہلی میں ہمایوں کے مقبروں کو بھی بحال کیا، گنبدان قطب شاہی کے احاطے میں واقع بادی باؤلی کو نصف دہائی پہلے تباہ ہونے سے بچایا گیا جب کنویں کا ایک حصہ شدید بارش کی وجہ سے گر گیا تھا۔ آج اسے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohan Bhagwat Meets Muslim Intellectuals موہن بھاگوت نے متعدد مسلم دانشوروں سے ملاقات کی

اس موقع پر رتیش نالندہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گنبدان قطب شاہی میں پانچ کنووں کو بحال کیا گیا جو مانسون کے دوران 15 ملین لیٹر بارش کے پانی کو محفوظ کرے گا اور 106 ایکڑ پر مشتمل ہیریٹیج پارک کی پانی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

اسی دوران امریکی قونصلیٹ جنیفر لارسن نے بات کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد نہ صرف ایک روشن مستقبل کے ساتھ ایک متحرک شہر ہے بلکہ ایک تاریخی شہر بھی ہے۔

لارسن نے مزید کہا کہ گنبدان قطب شاہی کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ان کے پہلے دورے میں ہی اس طرح کی چیزیں دیکھنے میں آئی، یہ بھی کہا کہ کس طرح آغا خان ٹرسٹ فار کلچر اس خوبصورت مقام کے کچھ حصوں کو محفوظ کرنے کے لئے امریکی قونصلیٹ کی فنڈنگ ​​سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔Telangana Minister KT Rama Roa Inaugurate 7 tombs Wells In Hyderabad

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.