ETV Bharat / state

حیدرآباد: شمس آباد ایئرپورٹ پر 2.5 کلو سونا ضبط - gold smuggling

شہر حیدر آباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے پانچ افراد کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ یہ افراد دبئی سے شہر پہنچے تھے۔

حیدرآباد: شمس آباد ایرپورٹ پر 2.5کیلوسونا ضبط، 5 افراد سے تفتیش جاری

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 1:14 PM IST

حیدر آباد کا شمس آباد ایئرپورٹ نہایت مصروف ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جہاں سے ہزاروں کی تعداد میں مسافرین سفر کرتے ہیں۔ یہاں اسمگلنگ کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ تازہ واقعہ میں یہاں پر 2.5 کلو سونا ضبط کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایئرپورٹ انتطامیہ 5 افراد سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ سونا مکسر گرینڈر، موٹرس اور کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والے آلات میں چھپاکر لایا گیا تھا۔ یہ مسافرین فلائٹ نمبر FZ-8779 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر ان کے لگیج کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اس سونے کا پتہ چلا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس 2.5 کلو سونے کی مالیت 1.15 کروڑ روپئے ہے۔ عہدیداروں نے اس کو ضبط کر لیا ہے۔ جبکہ مسافرین کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.