ETV Bharat / state

تلنگانہ: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل

ریاست تلنگانہ کے وارنگل میں ایک شخص نے اپنے سگے بھائی اور اس کے اہل خانہ پر حملہ کر کے تین افراد کو ابدی نیند سلا دیا۔

تلنگانہ: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل
تلنگانہ: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 12:32 PM IST

تلنگانہ کے ایل بی نگر، وارنگل میں بدھ کی صبح ایک شخص نے اپنے سگے بھائی سمیت اس کے اہل خانہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سو رہے تھے۔ حملہ میں تین افراد ہلاک جبکہ دو بری طرح زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شفیع نام کے ایک شخص کا اپنے بڑے بھائی چاند پاشا کے ساتھ تجارتی تنازع تھا۔ پولیس کے مطابق تقریبا ایک کروڑ روپے کی ڈیل سے متعلق تنازع تھا جس پر ان کے مابین کئی بار جھگڑا بھی ہو چکا ہے۔

وارنگل کے اے سی پی نے بتایا کہ شفیع نے اپنے بڑے بھائی کے گھر بدھ کی صبح حملہ کیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شفیع تین سے چار نامعلوم افراد کے ہمراہ بدھ کی صبح قریب 4 بجے چاند پاشا کے گھر داخل ہوئے۔ اس وقت چان پاشا اپنی زوجہ صابرہ بیگم، برادر نسبتی خلیم سمیت اپنے فرزندان کے ساتھ گہری نیند میں تھے اور شفیع سمیت دیگر افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

مزید پڑھیں: منشیات معاملہ: پوری جگناتھ ای ڈی کے روبرو حاضر

پولیس کے مطابق چاند پاشا، صابرہ بیگم اور خلیم کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جب کہ چاند پاشا کے دو فرزند شدید زخمی ہو گئے جنہیں ایم جی ایم اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.