ETV Bharat / state

Tiger Seen Roaming in Kakinada Villages: آندھراپردیش کے کاکناڈا میں انسانی آبادی میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

author img

By

Published : May 29, 2022, 8:38 PM IST

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ان مواضعات کے عوام کو مشورہ دیا کی کہ وہ رات کے اوقات میں اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ اسی دوران مقامی افراد نے ان کے مویشیوں پر شیر کے امکانی حملہ کا خوف بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے مختلف مقامات پر اس کو پکڑنے کے لیے پنجرے لگائے گئے ہیں۔ Tiger Seen Roaming in Kakinada Villages

آندھراپردیش کے کاکناڈا میں انسانی آبادی میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

کاکناڈا: آندھراپردیش کے ضلع کاکناڈا کے پراتی پاڈو میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔اس جنگلی جانور کی ویڈیوسوشیل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جو سڑک کے کنارے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے لگائے گئے سی کیمرہ ٹریپ میں قید ہوگئی تھی۔یہ شیر وومنگی،پوتونورو،سربھاورم اور دیگر دیہاتوں میں رات کے اوقات میں گھوم رہا ہے جس سے ان مواضعات کے عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔Tiger Seen Roaming in Kakinada Villages

گزشتہ دس دنوں سے یہ جانور مواضعات کے مختلف مقامات پر گھوم رہا ہے۔کیمرہ میں اس کی موجودگی پر محکمہ جنگلات کے چوکس عہدیداروں کی ٹیم وہاں پہنچی جس نے اس کے پنجوں کے نشانات کی جانچ کی۔ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ان مواضعات کے عوام سے خواہش کی کہ وہ رات کے اوقات میں اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔اسی دوران مقامی افراد نے ان کے مویشیوں پر شیر کے امکانی حملہ کا خوف بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے مختلف مقامات پر اس کو پکڑنے کے لئے پنجرے لگائے گئے ہیں۔

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.