سرینگر: کشمیر اور بالی ووڈ کا رشتہ پُرانا ہے۔ایسے میں ان گنت فلمیں اور گیت ہیں جو کہ کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں فلمایا گئے ہیں۔کشمیر اور بالی ووڈ کے تعلقات نے فلمی پردے پر بہت سی محبت کی کہانیوں کو بھی جنم دیا ہے۔ان گانوں کے خوبصورت بول اور فلموں کی رومانس کی جادوئی مناظر بھی یہاں کے لوگ دیکھ چکے ہیں۔
نوئے کی دہائی میں مسلح شورش شروع ہوتے ہی اگرچہ بالی ووڈ اور کشمیر کا آپسی رشتہ منقطع ہوا تھا،تاہم اب یہ پھر سے بحال ہوچکا ہے۔گزشتہ چند برسوں کی طرح سال رواں یعنی 2023 میں بھی کئی بالی وڈ فلمیں،ویب سریز، ویڈیو البمز اور ٹی وی سیریل وغیرہ نہ صرف یہاں شوٹ ہوئے، بلکہ ممبئی فلم انڈسٹری کے کئی نامور اداکاروں نے بھی یہاں کا رخ کیا۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے امسال پہلے ہی 4 سو فلموں کی شوٹنگ کی اجازت دی ہیں،جن میں سے تقریبا" 250 کی شوٹنگ مکمل کی گئی ہیں۔اس طرح یہ کشمیر کی بےپناہ خوبصورتی اور پر امن ماحول ہی ہے جس نے پروڈکشن ہاوسز کو یہاں کی طرف کھینچ لایا۔
سال 2023 میں فلمی دنیا اور بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات نے بھی پر کیف فضاؤں سے لطف اندوز ہونے کی غرض سے کشمیر کے سیر پر آنے کو ترجیح دی۔اس طرح جہاں کشمیر کے خوبصورت مقامات شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹرز کے ٹیک اور ایکشن کی آوازوں سے گونجے اٹھے وہیں فلمی سیاحت کے اعتبار سے بھی یہ سال کافی سود مند ثابت ہوا۔
مقامی ڈائریکٹر پروڈیوسر مشتاق علی خان بالی ووڈ کا کشمیر کی طرف راغب ہونے پرخوشی آئند قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے کشمیر کی اقتصادیات میں ترقی کے ساتھ ساتھ اداکاری میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقعے مہیا ہوں گے۔
ادھر کشمیری کی کہانی پر مبنی " پشمینہ " کے نام سے بھی امسال ایک سریل بنایا گیا۔جس سے ایکٹینگ سے جڑے افراد کی امنگوں میں اضافہ ہوا،کیونکہ اب فلموں، ڈراموں اور سریلز کی شوٹنگ سے کشمیری فنکاروں کے لیے روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہوچکے ہیں۔ نہ صرف وادی کشمیر کے کئی مقامی نوجوان بلکہ سینئیر اداکاروں کو بھی کئی سریلز اور ویب سیریز میں کام کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
ایسے میں اب نئے سال یعنی 2024 میں بالی ووڈ کے کئی نامی گرامی ڈائریکٹر پروڈیوسر کشمیر میں اپنے فلموں کی شوٹنگ کے لیے آرہے ہیں۔وہیں کشمیر پر منبی فلم بھی بننے جارہی ہے۔قابل ذکر ہےکہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے بھر پور تعاون سے سال 2023 میں چند فلم فیسٹولز کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا،جس میں بالی ووڈ فلموں کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ فلموں کی بھی نمائش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: