ETV Bharat / state

Yasin Malik on Rubaiya Sayeed Case: یاسین ملک نے روبیہ سعید کیس میں گواہوں سے جرح کرنے کی درخواست کی

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 6:46 PM IST

کالعدم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر محمد یاسین ملک نے جموں کی ایک خصوصی عدلت سے روبیہ سعید معاملے میں گواہوں سے عدالت میں خود جرح کرنے کی گزارش کی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں مرکزی سرکار کو خط بھی لکھا ہے۔ Yasin Malik on Rubaiya Sayeed Case

yasin-malik-seeks-physical-appearance-in-court-to-examine-witnesses-in-rubaiya-sayeed-kidnapping-case
یاسین ملک نے روبیہ سعید کیس میں گواہوں سے جرح کرنے کی درخواست کی

سرینگر: کالعدم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر محمد یاسین ملک نے جموں کی ایک خصوصی عدلت سے روبیہ سعید معاملے میں عدالت میں خود گواہوں سے جرح کرنے کی گزارش کی ہے۔ Yasin Malik on Rubaiya Sayeed Case

عدالت کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق "ملک نے گزارش کی ہے کہ وہ جموں عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہو کر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا معاملے میں گواہوں سے جرح کریں گے اور اگر اُن کو اجازت نہیں دی گئی تو وہ غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔ ملک نے اس حوالے سے مرکزی سرکار کو بھی خط لکھا ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ملک جو ٹیرر فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں آج پیش ہوئے تھے۔" واضح رہے کہ یہ مقدمہ 8 دسمبر 1989 کے روبیہ سعید کے اغوا سے متعلق ہے۔ روبیہ سعید کے اغوا کے پانچ روز بعد 13 دسمبر کو اس وقت کی وی پی سنگھ سرکار نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے پانچ عسکریت پسندوں کو روبیہ سعید کی رہائی کے بدلے میں رہا کیا تھا۔ یاسین ملک کو 2019 میں ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کے بعد یہ معاملہ دوبارہ منظر عام پر آگیا تھا۔

مزید پڑھیں:

روبیہ سعید کے اغوا کا معاملہ: یاسین ملک کے خلاف چارج شیٹ داخل

واضح رہے کہ گذشتہ برس جنوری میں سی بی آئی نے خصوصی پبلک پراسیکیوٹرز مونیکا کوہلی اور ایس کے بٹ کی مدد سے روبیہ سعیدا غوا معاملے میں ملک سمیت 10 لوگوں کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں قصوروار کشمیر کے علیٰحدگی پسند لیڈر یاسین ملِک کو این آئی اے کورٹ نے 25 مئی کو سزا سنائی ہے۔ کورٹ نے یاسین ملک کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ Yasin Malik gets life imprisonment in terror funding case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.