پلوامہ: جنوبی کشمیر South kashmir کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ میں ہلاک ہوئے پولیس اہلکار کو پولیس ہیڈ کوارٹر بٹہ مالو، سرینگر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Wreath Laying Ceremony of Railway Cop۔ ریلوے پولیس فورس کے ڈی جی سمیت جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل (کشمیر زون) وجے کمار بھی خراج عقیدت پیش کرنے بٹہ مالو پہنچے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نامعلوم بندوق برداروں نے پیر کی سہ پہر ’’ریلوے پروٹکشن فورس‘‘ کے دو اہلکاروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جب کہ دوسرے اہلکار کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ Railway cop killed in Militant Attack۔ جہاں سے ان کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں سرینگر منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجے کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کو مردہ قرار دے دیا جب کہ دوسرے زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سری نگر ریفر کر دیا۔
جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر کے پولیس ہیڈ کواٹر بٹہ مالو میں ہلاک کیے گئے اہلکار کے اعزاز میں ایک مختصر تقریب منعقد کی جس میں ہلاک کیے گئے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Wreath Laying Ceremony of Railway Cop in Srinagar۔ تقریب میں آر پی ایف کے ڈی جی سنجے چندھر کے علاہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر زون) وجے کمار بھی شامل تھے۔ فوت ہوئے اہلکار کو روایتی سلامی پیش کی گئی جب کہ ان کی میت پہ گلباری بھی کی گئی، بعد ازاں میت کو آخری رسومات کے لیے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔