ETV Bharat / state

Hurriyat on Basic Human Rights علیحدگی پسند تنظیم نے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 7:41 PM IST

علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری سے جموں و کشمیر میں ’’بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ‘‘ کو یقینی بنائے جانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ Separatist Organization Hurriyat Conference on International Human Rights Day

ا
ا

سرینگر: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے جاری تنازع کی وجہ سے جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال ہے۔ اگرچہ مختلف فورمز کے ذریعے عالمی سطح پر اس صورتھال کو اجاگر کیا گیا ہے تاہم بہتری کی کوئی صورت آج بھی نظر نہیں آرہی ہے، اور اگست 2019 کے بعد حکومت ہند کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر میں جو یکطرفہ تبدیلیاں لائی گئیں ہیں ان سے انسانی حقوق کی صورتحال کوسب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔‘‘ Hurriyat Conference on International Human Rights Day

علیحدگی پسند تنظیم نے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کہا کہ ’’ہر قسم کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ چاہے وہ حکومت کی طرف سے ہوں یا کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے مثلا: حالیہ دنوں اقلیتی طبقے اور غیر ریاستی باشندوں کی ٹارگٹ کلنگ۔ انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کا عالمی اصول تمام انسانوں پر یکساں لاگو ہوتا ہے چاہے ان کی شناخت کچھ بھی ہو۔‘‘ Separatist Organization Hurriyat Conference on Human rights Violations in Kashmir

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’من مانی گرفتاریوں، خاص طور پر نوجوانوں، صحافیوں، عام لوگوں، ملازمین اور حکومت مخالف آواز بلند کرنے والوں کے خلاف کسی بھی فرد کو محض اختلاف رائے کی بنیاد پر مختلف ایجنسیوں کے ذریعے ہراساں کیا جانا معمول بن چکا ہے۔‘‘ بیان کے مطابق ’’چنانچہ سیاسی کارکنان، انسانی حقوق کارکنان، نوجوان اورسول سوسائٹی کے معزز ارکان اور سماجی ممبران بغیر کسی الزامات کے جیلوں میں نظر بند ہیں اور ان کے لئے قانونی امداد تک کی رسائی محدود ہے۔ اسی آمرانہ پالیسی کے تحت حریت چیئرمین میر واعظ محمد عمر فاروق گزشتہ 40 مہینوںسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر گھر میں نظر بندرکھے گئے ہیں۔‘‘

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’حریت آج ایک بار پھر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں جن میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشیا واچ، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور بین الاقوامی رہنماؤں اور پالیسی سازوں کے با ضمیر افراد سمیت تمام لوگوں سے بالعموم اور ہندوستان کے لوگوں سے بالخصوص پُر زور اپیل کرتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام اور انہیں بحال کیا جائے اور تنازعہ کو حل کیا جائے۔‘‘

مزید پڑھیں: کشمیر کا مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے:میر واعظ

دریں اثناء، حریت کانفرنس تمام فورمز سے حریت کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق سمیت پوری سیاسی قیادت اور ہندوستان بھر کی مختلف جیلوں میں قید جموں و کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں اور نوجوانوں کی رہائی کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے 10دسمبر کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.