ETV Bharat / state

عالمی یوم سائیکل ڈے: سائکلسٹ عادل تیلی سے ایک خصوصی ملاقات - عالمی یوم سائیکل ڈے

ہر برس جون کی تین تاریخ کو عالمی یوم سائیکل ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جہاں اقوامِ متحده اس دن کو عالمی صحت اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے بیداری پیدہ کرنے کے غرض سے منانے پر زور دے رہا ہے، وہیں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سائیکلنگ کی جانب نوجوانوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

عالمی یوم سائیکل ڈے: سائکلسٹ عادل تیلی سے ایک خصوصی ملاقات

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 7:50 PM IST

کشمیر کے نوجوان اور مقبول سائیکلسٹ عادل تيلی کا کہنا ہے کہ 'آج کل آپ دیکھ رہے ہوں گے کی جھیل ڈل کے کنارے نوجوان سائیکلنگ کرتے نظر آتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'سائیکلنگ سے نہ صرف آپ کی صحت ٹھیک رہتی ہے، بلکہ ماحول بھی آلودگی سے پاک رہتا ہے۔' اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'بازاروں میں مختلف قسم کے سائیکل دستیاب ہیں، اس لیے شوقین افراد کو سوچ سمجھ کر سائیکل کا انتخاب کرنا چاہیے'۔

عالمی یوم سائیکل ڈے: سائکلسٹ عادل تیلی سے ایک خصوصی ملاقات

انہوں نے کہا کہ 'یہاں کے لیے فیٹ سائیکل ٹھیک نہیں، کیوں کہ وہ ریت کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہاں کے لیے ماؤنٹین یا ہائبرڈ سائیکل ہی ٹھیک ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ' لوگوں کو چاہیے کی وہ سائیکل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔عادل جو حال ہی میں سرینگر سے کنیا کماری تک کا سفر سائیکل سے طے کر کے ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'اس سفر کے دوران اُن کو کافی مشکلات پیش آئیں، تاہم اپنے والدین کی اُمیدوں کو پورا کرنے کی خواہش سے اُن کا حوصلہ برقرار رہا'۔

عالمی وبا کے پیش نظر سائیکلنگ کے فائدے بیان کرتے ہوئے اُن ہونے کہا کہ 'ان صورتِحال میں سائیکلنگ سب سے مفید ہے۔ اس سے آپ کی امیونٹی بڑھتی ہے اور تندرستی بھی برقرار رہتی ہے'۔ اپنے گھروں میں رہیں اور سائیکلنگ کے تمام رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے سائیکلنگ کریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.