ETV Bharat / state

کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی کے تمام َسرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار طریقے سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا۔ حکمنامے کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک 28 نومبر سے جبکہ نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک11 دسمبر سے سرمائی تعطیلات ہوں گی۔Winter Vacation In Kashmir Schools

winter-vacation-announced-for-kashmir-schools
کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 6:12 PM IST

سرینگر:محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کشمیر صوبے کے سرمائی زون کے لیے مرحلہ وار طریقے پر سرمائی تعطیلات کی تجویز پیش کرنے کے بعد حکومت نے باضابط طور 28 نومبر سے 11 دسمبر تک سرمائی تعطیلات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتے کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات 28 نومبر سے 29 فروری 2024 تک ہوگئی، جبکہ سیکنڈری سطح کے طلبہ کے لیے سرمائی چھٹیاں 11دسمبر سے 29 فروری 2024 ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ سرمائی تعطیلات کے حوالے سے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے دئیے گئے حالیہ بیان پر ہر طرف سے نکتہ چینی کی جارہی تھی۔ ایسے میں نہ صرف عام والدین خفا نظر آرہے ہیں بلکہ پرائیوٹ ایسوسی ایشن نے بھی ناظم تعلیم کے اس بیان پر سخت تنقید کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں ابھی اتنی زیادہ ٹھنڈ نہیں ہے کہ سرمائی تعطیلات کی جائے اگر سردی زیادہ ہوتی تو کیا بچے اسکولوں میں کھیل پاتے جبکہ بچے تو اسکولوں میں مزا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ حال ہی میں صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے کہا تھا کہ وادی کشمیر میں موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ، اسکولی تعطیلات پر غور و خوض کر رہی ہے اور اس حوالے سے سرمائی تعطیلات کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمائی تعطیلات کا اعلان مرحلہ وار بنیادوں پر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.