ETV Bharat / state

Weather in Kashmir:  کشمیر میں 22 اور 23 فروری کو برفباری و بارش کا الرٹ

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر میں 22 اور 23 فروری کو ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارش متوقع ہے۔ MeT forecasts light rain, snow in Kashmir

کشمیر: 22 اور 23 فروری کو برف و باراں متوقع

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 1:14 PM IST

وادی کشمیر میں بیس روزہ چلہ خورد کے اختتام کے باوجود بھی شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔Weather In Kashmir

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 22 اور 23 فروری کو برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔Widespread Rain, Snow in Kashmir Valley On Feb 22-23

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر میں 22 اور 23 فروری کو ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برف باری اور بارشوں کا زیادہ اثر 22 فروری کی شام اور 23 فروری کے دن کو رہے گا۔ MeT forecasts light rain, snow in Kashmir

موصوف ترجمان نے کہا کہ خراب موسمی صورتحال سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا اس کے بعد وادی میں اگلے دس روز تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔

وادی میں بیس روزہ چلہ خورد اختتام ہونے کے باوجود بھی شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔weather in srinagar

سرینگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Minimum Temperature

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Pahalgam

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather In Kashmir

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather In Kashmir

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبریا کے بد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی21.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا وادی میں پیر کی صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو مطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : Snowfall in Kashmir: وادی میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

وادی میں چالیس روزہ چلہ کلان اور بیس روزہ چلہ خورد کے اختتام کے ساتھ ہی جہاں دیہی علاقوں میں کسانوں نے اپنے میوہ باغوں اور کھیت کھلیانوں میں کام کرنا شروع کیا ہے وہیں شہر میں مختلف تعمیراتی کام شروع ہونے لگے ہیں جو سردیوں کے باعث کم سے کم دو ماہ کے دوران ٹھپ ہو کر رہ جاتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.